تازہ تر ین

ڈراموں میں منفی کردارسے نئی شناخت ملی

کراچی(شوبز ڈیسک) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ منفی کردار ادا کرنے سے ایک نئی شناخت ملی ہے،ڈرامہ سیریل اڈاری میں ہیرو امیج والے احسن خان کو منفی نوعیت کے کردار میں دیکھ کر ناظرین نے جس طرح پذیرائی کی اس کا تصور کبھی کیا ہی نہیں تھا۔عمدہ کردار نگاری پر مختلف اداروں کی جانب سے بہترین اداکار کے ایوارڈز ملنا میرے لئے اعزاز ہے جس کا میں نے تصور بھی نہیں کیا تھا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک ملاقات میں کیا۔ انہوںنے کہا کہ اب ٹی وی ڈرامہ انڈسٹری میں سکہ جمانے کے بعد ایک بار پھر ملکی فلم انڈسٹری میں اپنی نئی اننگز کاآغاز کرنے جا رہا ہوں۔میری دو فلمیں رہبرا اور چھپن چھپائی تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ان فلموں میں ایک نیا احسن خان شائقین کے سامنے آئے گا جس میں میری پرفارمنس شائقین کو پسند آئے گی۔ہمارے سینما گھروں میں اب پاکستانی فلمیں بھی اچھا بزنس کررہی ہیں جو نہایت خوش آئند بات ہے۔امید ہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری جس ڈگر پر چل پڑی ہے جلد ہی اس کی رونقیں بحال ہوجائیں گی مزید فلموں کی آفرز مل رہی ہیں ان فلموں کی ریلیز کے بعد دیگر سائن کروں گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain