تازہ تر ین

صائمہ نے فلم ”مولاجٹ ٹو“ میں کام سے انکار کردیا

لاہور(کلچرل رپورٹر)اداکارہ صائمہ نے ڈائریکٹربلال لاشاری کی فلم”مولاجٹ ٹو“میں کام کرنے سے انکار کردیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فواد خان کی والدہ کے کردار پہلے اداکارہ انجمن سے رابطہ کیا گیا تھا جن کے انکار پر اس کردار کے لئے صائمہ سے رابطہ کیا گیا، اس بارے میں کافی دن پہلے یہ افواہ تھی کہ صائمہ نے فلم کی شوٹنگ کرائی ہے لیکن اب ان کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ صائمہ نے پہلے ہی فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ مذکورہ کردار کے بارے میں کئی اعتراضات تھے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوگئی ہے جس میں ان دنوں بہت سے فنکار حصہ لے رہے ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain