تازہ تر ین

میری بیگم فیشن کو مجھ سے زیادہ سمجھتی ہے

لاہور (شوبز ڈیسک) اداکار فواد خان نے اپنی اہلیہ کی صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں۔ فواد خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ صدف فیشن کے بارے میں مجھ سے زیادہ بہتر جانتی ہیں ، وہ سوشل میڈیا پر کافی ان ہیں اس لیے انہیں زیادہ بہتر اندازہ ہے کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط۔اپنی اہلیہ کے ساتھ ملکر مشہور برانڈ ”سلک “ چلانے والے فواد خان سے سوال کیا گیا کہ اس برانڈکیلئے دونوں میاں بیوی کے درمیان تخلیقی اختلافات تو ہوتے ہونگے؟ جس پر انہوں نے ہاں میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ صدف اس بارے میں مجھ سے زیادہ جانتی ہیں۔فواد خان نے مزید کہا کہ ”اس لیے میں اپنا منہ بند رکھتا ہوں اور صدف کو فالو کرتا ہوں“۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف اس سلسلے میں صدف کا ساتھ دیتا ہوں، وہ میرے ساتھ کے بغیر بھی کافی اچھا کام کررہی ہیںمگر ساری توجہ مجھے مل جاتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain