تازہ تر ین

مسجد حرام کی سکیورٹی ،امام کعبہ نے ایکشن لے لیا

مکہ مکرمہ(ویب ڈیسک)حرمین شریفین کے صدارتی امورکے سربراہ اورامام کعبہ شیخ عبدالرحمٰن السیدیس نے بروزہفتہ مسجد حرام کی سکیورٹی سخت کرنےکےاحکامات جاری کردیئے ہیں۔ سعودی گزٹ کی تفصیلات کے مطابق انہوں نے حرم پاک میں آنے والے زائرین کی حفاظت کیلئے بھی سخت ہدایات جاری کردی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ حکام حج وعمرہ کےدوران سکیورٹی فورسزکےہمراہ مل کر ایک سکیورٹی منصوبہ تشکیل دیں گےجس کے تحت زائرین اور مسجد حرام کی حفاظت ممکن بنائی جائیگی۔یہ ریمارکس شیخ السدیس نے بریگیڑئیرعبداللہ الغیث سے ملاقات کے دوران دئیے۔ دونوں حکام نے ماہ رمضان کے دوران مسجد حرام میں ہونےوالی تیاریوں پرایک نظردوڑائی۔یہ ملاقات مسجد حرام میں بروز جمعہ ہونے والےواقعہ کے بعد کی گئی جس میں ایک شخص جس کی دماغی حالت درست نہ تھی اس نے سکیورٹی فورسزپرچاقوسے حملہ کیاتھا۔#/s#


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain