تازہ تر ین

غیر ملکی نوکریوں سے فارغ، سعودیہ نے ڈیڈلائن دیدی

ریاض (خصوصی رپورٹ)سعودی عرب کی وزارت سول سروس نے تمام وزارتوں کوکہا ہے کہ تین سالوں کے دوران تمام غیر ملکیوں کو نوکریوں سے فارغ کردیاجائے۔ نائب وزیر عبداللہ الملفی کے مطابق وزارت سول سروس نے سعودی عرب کی تمام وزارتوں اور سرکاری اداروں میں کام کرنے والے غیر ملکی کارکنوں کو تین سالوں کے دوران نوکریوں سے فارغ کردیاجائے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2020ءکے بعد کوئی بھی غیر ملکی کارکن ملک میں نہیں رہے گا۔ اس ضمن میں ورکشاپ بعنوان جاب نیشلائزیشن ، منعقد ہوئی جس کا مقصد سعودی منصوبہ بندی 2020ءکی طرف توجہ مرکوز کرانا تھا۔ورکشاپ میں وزراتوں، یونیورسٹیوں اور دیگر شعبے کی ایچ آر ماہرین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں سعودی عربب میں ڈینٹل ڈاکٹروں کی بیرون ملک سے بھرتی روک دی جائے گی۔ عرب نیوز کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد سعودی ڈینٹل ڈاکٹروں میں بڑھتی ہوئی بیروزگاری ختم کرنا ہے۔ سعودی وزارت لیبر اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ نے وزارت صحت کے ساتھ منعقدہ اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب بیرونی ممالک سے ڈینٹل ڈاکٹرز بھرتی نہیں کئے جائیںبلکہ اب سعودی ڈینٹل کالجز اور ڈینٹل سکولوں کے گریجوایٹس کو بھری کیا جائے گا۔سعودی حکام کے مطابق اس فیصلہ کا مقصد سعودی میڈیکل گریجوایٹس کی بڑھتی ہوئی بے روزگاری پر قابو پانا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain