تازہ تر ین

تیسرا ٹیسٹ،مصباح الیون نے تاریخ بدل دی

ڈومینیکا(ویب ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ میں مصباح الیون نے تاریخ رقم کردی، ڈومینیکا ٹیسٹ ایک سو ایک رنز سے جیت کر پہلی بار ویسٹ انڈین سرزمین پر سیریز اپنے نام کرلی۔  اکستان نے ڈومینکا ٹیسٹ جیت کر نئی تاریخ رقم کردی، یونس خان اور مصباح الحق کے کیریئر کا شاندار اختتام ہوا، کپتان مصباح الحق اور یونس خان  کے کیریئر میں ایک اور کامیاب باب رقم کردیا گیا۔پاکستان نے تین ٹیسٹ کی سیریز دو ایک سے جیت لی، سیریز میں مصباح الیون نے 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا، چیز کی سنچری بھی پاکستان کو فتح سے نہ روک سکی، تاہم روسٹن چیز شاندار سنچری پر مین آف دی میچ قرار پائے۔یونس خان اور مصباح الحق کا کرکٹ کو شاندار الوداع دیتے ہوئے کھلاڑیوں نے مصباح اور یونس کو کندھوں پر اٹھا لیا۔یہ ہی ہے بے مثال کرئیر کا یادگار اختتام، جو کوئی نہ کرسکا وہ مصباح الیون نے کر دکھایا، بولر یاسر شاہ نے بھی بیٹسمینوں کے آگے جال بچھایا، تو پیسرز نے کیے کرارے وار کیے۔ڈومینیکا ٹیسٹ کے آخری دن ویسٹ انڈین ٹیم  دو سو دو رنز پر آؤٹ ہوئی تو میچ کے ساتھ سیریز بھی پاکستان کے نام ہوگئی۔ یاسر شاہ سیریز کے بہترین کھلاڑی رہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain