تازہ تر ین

گیلانی اور میر واعظ کو قتل کرنے کیلئے اہم تنظیم کو ٹاسک مل گیا

واشنگٹن (خصوصی رپورٹ) بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کی گمبھیر صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے خفیہ ادارے ”را“ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا اور ہنگامی بنیادوں پر ”را“ نے گزشتہ دنوں اپنا سب آفس سرینگر میں قائم کر کے اپنی خفیہ کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ معتبر ذرائع کے مطابق حزب المجاہدین کے باغی کمانڈر ذاکر موسیٰ کو ”را“ اپنے مقاصد کیلئے استعمال کر رہی ہے۔ ذاکر موسیٰ کی جانب سے حریت کانفرنس کے سربراہوں علی گیلانی اور میر واعظ عمر فاروق کے خلاف آئے روز ویڈیو پیغامات کا مقصد عالمی برادری کو یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر میں بھارتی حکومت دراصل دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کر رہی ہے اور اپنے اس ناپاک منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کیلئے بھارتی حکومت نے عالمی میڈیا کو ذاکر موسیٰ کے ویڈیو پیغامات کی سی ڈی بھی فراہم کر دی جس میں ذاکر موسیٰ کہہ رہا ہے کہ ہم کشمیر بھارت سے اس لئے آزاد کرانا چاہتے ہیں تاکہ وہاں اسلامک سٹیٹ بنائی جائے اور شریعت نافذ کی جائے۔ معروف بھارتی امریکی سکالر ڈاکٹر امرجیت سنگھ نے ایک ٹیلیویژن پروگرام میں انکشاف کیا کہ کشمیر میں ”را“ کا سب آفس بنانا اس بات کا اشارہ ہے کہ بھارتی فورسز اب حریت کانفرنس کے لیڈروں اور وہاں پر اپنی آزادی کیلئے لڑنے والوں کو منظرنامہ سے ہٹانے والی ہے اور اس آپریشن میں جدید اسرائیلی طیاروں کا استعمال کرکے کشمیریوں کا قتل عام کرنے کا بھارتی منصوبہ آئندہ چند روز میں شروع ہونے والا ہے۔ پاکستانی امریکی سکالر شفیق صدیقی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت اب اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا ہے اور وہ مقبوضہ کشمیر میں ہٹلر دور کی یاد تازہ کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ذاکرموسیٰ کو استعمال کرکے ”را“ کشمیری لیڈروں کو شہید کرنا چاہتی ہے۔ معروف کشمیر رہنما ملک ندیم عابد نے کہا کہ ہم کسی ذاکر موسیٰ کو نہیں مانتے۔ کشمیریوں کے لیڈر سیدعلی گیلانی اور میرواعظ عمر فاروق ہیں اورحزب المجاہدین کے کمانڈر صرف سید صلاح الدین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی ملٹری ایجنسی اور ”را“ ذاکرموسیٰ کو اپنے مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے تاکہ حزب المجاہدین جیسی کشمیریوں کی منظم تنظیم کو بدنام کیا جا سکے۔
انکشاف


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain