تازہ تر ین

رمضان کی آمد اور قیمتیں آسمان پر ۔۔ذمہ دار کون ؟

رحیم یارخان(سٹی رپورٹر) رمضان کی آمدسے قبل تھوک مارکیٹ غلہ منڈی میں دالوں کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگےاہے‘ ذرائع کے مطابق پانچ روپے اضافے کے بعد کالے چنے کی فی کلوقیمت 125روپے‘ دال چناپانچ روپے فی کلومہنگی130روپے فی کلو‘دال ماش دھلی ہوئی کی قیمت میں دس روپے فی کلواضافہ کے ساتھ 270روپے فی کلو‘ چھ روپے فی کلواضافے کے ساتھ دال مونگ 150فی کلو‘ چاولوں کی50کلوکی بوری کی قیمت میں 150روپے فی بوری اضافے کے ساتھ چاول کی بوری کی نئی قیمت 3250روپے ہوگئی نئے چاول کی قیمت تین روپے فی کلواضافے کے بعد65روپے فی کلوہوگئی ہے شہری وسماجی حلقوں نے تشویش کااظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کےاہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain