تازہ تر ین

عالمی عدالت انصاف میں پاکستان نے بھارت کے ہوش اڑا دیئے

دی ہیگ(ویب ڈیسک) پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر بھارتی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاسوس کا معاملہ عالمی عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا۔ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی سزائے موت رکوانے سے متعلق کیس کی سماعت عالمی عدالت انصاف میں ہوئی جس میں بھارت کی جانب سے 11 رکنی قانونی ٹیم نے دلائل دیئے جب کہ پاکستان کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم عدالت میں موجود تھی۔عالمی عدالت میں کلبھوشن کی سزا کے خلاف درخواست پر دلائل دیتے ہوئے پاکستان نے مو¿قف اختیار کیا کہ ویانا کنونشن کے تحت عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار محدود ہے اس لیے کلبھوشن کا معاملہ عالمی عدالت میں نہیں چلایا جا سکتا لہٰذا عالمی عدالت بھارت کی درخواست مسترد کرے۔ پاکستان نے مو¿قف اختیار کیا کہ کل بھوشن نے دہشت گردی کرنے اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا اعتراف کیا، اس کے پاس 2 سے 3 پاسپورٹ تھے لیکن بھارت نے کل بھوشن کے پاسپورٹ کے معاملے پر خاموشی اختیار رکھی جب کہ بھارت کو کل بھوشن کے پاس موجود پاسپورٹ کی کاپی بھی دی گئی جس پر اس کا مذہب مسلمان لکھا ہوا تھا۔ڈی جی ساو¿تھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر فیصل نے پاکستان کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ کل بھوشن نے دہشت گردی کا اعتراف کیا، عالمی عدالت کو کل بھوشن کی اعترافی ویڈیو دیکھنی چاہیے کلبھوشن کی گرفتاری پر بھارتی ہائی کمیشن کو آگاہ کیا گیا، بھارتی میڈیا نے عالمی عدالت کے خط کوبھی غلط طور پر پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گردوں سے نہیں ڈرے گا، عوام اور سرزمین کی حفاظت کے لیے تمام قانونی ذرائع استعمال کر گا۔
پاکستانی کونسل کے رکن خاور قریشی کا دلائل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو جعلی پاسپورٹ پر ایران سے پاکستان آیا تھا جسے بلوچستان سے گرفتار کیا گیا، دہشت گرد کو سزا دینا تمام ممالک کی ذمہ داری ہے، کل بھوشن کو سزائے موت قانون کے مطابق سنائی گئی ہے جب کہ جاسوس کو قونصلر رسائی نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکام سے کل بھوشن سے متعلق تفصیلات مانگی گئی تھیں جس پر کل بھوشن کی سرگرمیوں کے ٹھوس شواہد فراہم کیے گئے لیکن جواب نہیں آیا جب کہ پاکستان کی جانب سے شرائط عائد کرنے کا بھارتی الزام غلط ہے۔
کلبھوشن کا کیس عالمی عدالت میں چلانے پر بھارتی درخواست کے خلاف خاور قریشی نے اپنی دلائل میں مزید کہا کہ بھارتی درخواست میں بہت زیادہ خامیاں ہیں اور بھارت اپنی درخواست میں عالمی عدالت کو گمراہ کررہا ہے، کلبھوشن کے معاملے کو بھارت نے ہنگامی معاملہ بنا کر پیش کیا جب کہ یہ معاملہ ہنگامی نوعیت کا نہیں اس لیے یہ کیس عالمی عدالت میں نہیں چلایا جاسکتا اور ویانا کنونشن کے تحت عالمی عدالت انصاف کا دائرہ کار محدود ہے اس لیے یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف کے دائرہ کار میں نہیں آتا لہٰذا عالمی عدالت بھارت کی درخواست مسترد کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ کلبھوشن کو ایران سے اغوا کرکے پاکستان لا کر اعتراف کرانے کا دعوی ٰمضحکہ خیز ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain