تازہ تر ین

نیا ترقیاتی بجٹ منظور, وزیراعظم کا اہم بیان بھی آگیا

اسلا م آباد (نامہ نگار خصوصی‘ آن لا ئن‘این این آئی) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے ،وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کیلئے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں۔بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت سے دنیا کیلئے مثبت پیغام تھا ،پاکستان اب تیز ترین ترقی کرنے والے معیشت ہے ۔ جمعہ کے روز قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے معاشی اشاریے نمایاں بہتری دکھا رہے ہیں اور عالمی مالیاتی ریٹنگ کے ادارے پاکستانی معیشت میں بہتری کا اعتراف بھی کرتے ہیں، جی ڈی پی کی 5.28فیصد شرح نموقابل تحسین ہے جبکہ پاکستان کی اب تیز ترین ترقی کرنے والی معیشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں ترقی کیلئے ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، سی پیک منصوبے تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں جب کہ بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں تمام وزرائے اعلیٰ میرے ہمراہ تھے۔وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دنیا نے دیکھا پاکستان ترقی کے لیے متحد کھڑا ہے، ملک کی ترقی کے لیے ہمارا اتحاد دنیا کے لیے مثبت پیغام تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری توجہ توانائی کے منصوبوں پر مرکوز ہے، نا صرف توانائی کی پیدوار بلکہ سستی توانائی کی فراہمی بھی ہماری ترجیح ہے، ہم ایل این جی، کوئلہ، پن بجلی، شمسی اور ہوا سے بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ ترقی کے لیے شاہراتی اور مواصلاتی نیٹ ورکس پر توجہ دے رہے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک کی ترقی پر سیاست نہیں کی جانی چاہیے، پی ایس ڈی پی میں صوبوں کا حصہ پہلے سے تین گنا بڑھا دیا ہے، فاٹا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان بھی صوبوں کی طرح اہم ہیں جب کہ صحت ، تعلیم اور سماجی شعبے کے منصوبے پر خاص توجہ دی جائے گی۔ وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اقدامات کررہے ہیں، وفاق سمیت تمام صوبوں کی یکساں ترقی کے لیے کوشاں ہیں، ملکی ترقی کے معاملے پر کوئی سیاست نہیں ہونی چاہیے۔وزیراعظم نے کہا کہ گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور فاٹا کی ترقی ہماری ترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کے معاشی اشاریے قابل ذکر حد تک بہتر ہوئے ہیں اور ملک میں جی ڈی پی گروتھ 5اعشاریہ 28 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو حوصلہ افزاءاور قابل اطمینان ہے۔ قبل ازیں اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیر اعظم نے وفاق اور صوبوں کے لیے 2 ہزار 113 ارب روپے کے ریکارڈ ترقیاتی بجٹ کی منظوری دی ، اجلاس میں پانچوں وزرائے اعلیٰ، سمیت وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وفاقی وزراء نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاق کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ایک ارب روپے جبکہ صوبوں کا ترقیاتی بجٹ ایک ہزار 112 ارب روپے رکھا گیا۔ پی ایس ڈی پی کی مد میں 866 ارب روپے جبکہ 135 ارب روپے خصوصی اقدامات کے لیے مختص کیے جائیں گے۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے لیے جی ڈی پی کا ہدف 6 فیصد مقرر کیے جانے کی منظوری بھی دے دی۔وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 3 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کے ایجنڈے پر سب کو ایک ہونا چا ہیے، اسے سیاست کی نذر نہیں کرنا چاہیے۔ وزیر اعظم حکومت ریاست جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی صدارت میں منعقدہ نیشنل اکنامک کونسل کے اجلاس میں شرکت کی اور آزاد کشمیر کامقدمہ پیش کیا۔وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف نے دورہ مظفرآباد کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کو قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی خصوصی دعوت پر وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان ،گورنر خیبر پختونخواہ ظفر اقبال جھگڑااور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان نے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی اقتصادی صورت حال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔ اور روان مالی سال اور آمدہ مالی سال کے بجٹ پر غور و غوض کیا گیا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزراءاعلیٰ سمیت دیگر وفاقی شخصیات بھی شریک تھیں۔قومی اقتصادی کونسل جیسے ادارے کے اجلاس طویل عرصہ بعد وزیر اعظم آزاد کشمیر نے شرکت کی ہے جو ایک بڑی پیش رفت ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain