تازہ تر ین

عالیہ بھٹ کا شاہ رخ خان کے ساتھ کام سے انکار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان ،جن کے ساتھ کام کرنا اداکاروں اور اداکاراو¿ں کا خواب ہوتا تھا،اب اس مقام پر پہنچ گئے ہیں کہ انکی ساتھ اداکارائیں ان سے کترانے لگی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایتکارآنند ایل رائے کی فلم میں شاہ رخ کے مدمقابل مرکزی کردار کے لیے دپیکا پڈوکون کو پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے مصروفیات کا بہانہ بنا کر انکار کردیا۔اس کے بعد اداکارہ عالیہ بھٹ کو پیشکش کی گئی، پہلے تو انہوں نے ہامی بھری، لیکن پھر نہ جانے کیا ہوا اورانہوں نے بھی معذرت کرلی۔مزے کی بات یہ ہے کہ دیپیکا کی پہلی فلم اوم شانتی اوم کنگ خان کے مدمقابل تھی جبکہ عالیہ بھٹ نے فلم ’ڈیئرزندگی‘ میں شاہ رخ کے ساتھ کام کر چکی ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain