تازہ تر ین

عمر آﺅٹ ، بڑی وجہ سامنے آ گئی

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی فٹنس سے زیادہ ان کے روئیے کا مسئلہ ہے،جب تک کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ محسوس نہیں کرے گا اور اس پر فخر نہیں کرے گا تو اسے باہر ہی رہنا پڑے گا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ مسئلہ وزن زیادہ ہونے کا نہیں بلکہ روئیے کا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا ایک ماحول ہوتا ہے، بنیادی نظم و ضبط ہوتا ہے جس کے تحت کرکٹ کھیلتے ہیں جب نظم و ضبط نہیں ہو گا تو وزن بھی بڑھ جائے گا۔ رمیز راجہ نے کہا کہ یہ نظم و ضبط کے مطابق چلنا اور فٹنس برقرار رکھنا کہنے کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ کھلاڑی کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو نظم و ضبط کا بھی مسئلہ ہے اور وزن کا بھی، اور یہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے۔،ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ شائد انہیں صحیح نمبر پر نہیں کھلایا جاتا اس لئے اچھے نتائج نہیں مل رہے لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے کھیلنے پر فخر ہی محسوس نہیں کرتے، تو پھر ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain