تازہ تر ین

وزیر اعظم کا دورہ سعودی عرب,اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد (ویب ڈیسک): نجی ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے معروف تجزیہ نگار نے کہا کہ سعودی عرب میں جو بھی ہوا وہ کسی طور پر بھی ہمارے لیے باعث شرمندگی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تو اس بات کا شکر ادا کرنا چاہئیے کیونکہ پاکستان نے اپنا ایک اصولی موقف اپنایا ہوا ہے۔ پاکستان اسلامی دنیا میں واحد ملک ہے جو تنازع میں ملوث نہیں ہوا لیکن اپنے ایک اصولی موقف پر قائم ہے۔اور یہ کوئی شرمندہ ہونے کی بات نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ وزیر اعظم کو تنقیدکا نشانہ بنا رہے ہیں کیا وہ یہ چاہتے ہیں کہ ہم بھی دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب اور امریکا کے چمچے بن جائیں؟ ڈونلڈ ٹرمپ جس سے آدھا امریکہ نفرت کرتا ہے ، کیا آپ چاہیں گے کہ ایسے اسلامو فوبک انسان کو آپ گرمجوشی سے ملیں؟ نجم سیٹھی نے کہا کہ جہاں 35ممالک امریکہ کے چمچے بنے ہوئے ہیں کیا ہم بھی ایسے ممالک میں شمار ہونے لگ جائیں اور مطالبہ کریں کہ ہمارا ساتھ دیا جائے اور ہمیں بولنے کا موقع دیا جائے۔پاکستان نے ماضی کی بوسیدہ روایات کو ختم کرتے ہوئے امریکہ کو کہا کہ ہمارے اپنے مفادات ہیں اور سعودی عرب سے کہا کہ ہمارے اپنے مسائل ہیں۔ نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ ہم مسلم ممالک کی دنیا میں تنہائی کا شکار ہیں جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے ان کی جنگیں لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔ جبکہ مغربی ممالک میں بھی تنہائی ہی ہمارے حصے آئی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ ہم نے مغربی ممالک کی جنگوں میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain