تازہ تر ین

جے آئی ٹی کو بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں, میں یہ کام کرونگا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایوان بالا میں قائد حزب اختلاف اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف نے 1994 میں صفر ٹیکس دیا، 1994 سے 96ءتک 477 روپے ٹیکس دیا، وزیراعظم تو صرف ٹیکس کی تفصیلات نہ دینے پر ہی سزاوار ہو جائینگے اور ان کےخلاف مزید شواہد کی ضرورت ہی نہیں ہوگی۔ نواز شریف کے ادا کردہ ٹیکس کی تفصیلات جے آئی ٹی کو فراہم کروں گا۔ جے آئی ٹی کےلئے تحقیقات بہت آسان ہے، اسے بیرون ملک جانے کی قطعاً ضرورت نہیں ہے۔ وزیراعظم نواز شریف 1985ءسے اب تک کی ٹیکس تفصیل دیں، ریاضی کا سیدھا سا سوال ہے کہ پیسہ کہاں سے آیا، وزیراعظم لندن فلیٹس کی ملکیت قبول کر چکے ہیں لیکن ابھی تک منی ٹریل فراہم نہیں کرسکے۔ پانامہ کیس کا فیصلہ شریف خاندان کے خلاف ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ ایران کےخلاف بول کر چلا گیا اور سارے مسلم ممالک خاموشی سے سنتے رہے، ایران میں ایک روز قبل الیکشن ہوئے جس میں ایک اعتدال پسند امیدوار کامیاب ہوا۔ ایران میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے۔ پاکستان کا ایران سے صدیوں پرانا تہذیبی، ثقافتی رشتہ ہے۔ امریکہ ایران میں آگ لگانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب تو اس وقت خود معاشی مشکلات کا شکار ہے وہ اب امریکہ کو پیسے دینے کےلئے حج اور عمرہ کے پیسے بڑھائے گا جو ہم اپنی جیبوں سے ادا کرینگے۔ کلبھوشن کیس کو اوپن عدالت میں چلانا چاہیے تھا اور اسے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزا دلانا چاہیے تھی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain