تازہ تر ین

آئی ایس آئی جو کرتی ہے زبردست, سوال کے جواب پر بھارتیوں کو سانپ سونگھ گیا

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی ”آئی ایس آئی“ کے چرچے دنیا بھر میں ہیں اور بھارت تو خواب میں بھی اس کے نام سے ڈرتے ہیں لیکن اب یہ انکشاف ہوا ہے کہ غیر ملکی بھی پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کو دنیا کی بہترین ایجنسیوں میں سے ایک تسلیم کرتے ہیں۔ معروف ویب سائٹ پر ایک شخص نے سوال پوچھا کہ ”آئی ایس آئی سے متعلق سب سے خاص بات کیا ہے۔“ اس سوال کا جواب دینے کیلئے متعدد پاکستانیوں نے اس ویب سائٹ کا رخ کیا مگر ایک غیر ملکی شخص ”جون سکیلن“ نے اس کا ایسا جواب دیدیا کہ بھارتیوں کو مرچیں لگ گئیں اور پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے۔ جون نے اپنے جواب میں لکھا ”آئی ایس آئی جنوب مشرقی ایشیاءمیں انٹیلی جنس کا مرکز ہے۔ ان کے سی آئی اے، ایم آئی 6، سعودی انٹیلی جنس اور چین کیساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ اس وجہ سے دنیا بھر میں سیاسی کھلاڑیوں کیساتھ انٹیلی جنس شیئرنگ کیلئے یہ انفرادی حیثیت کی حامل ہے۔ اس وجہ سے عالمی سیاست میں پاکستان کا بہت زیادہ اثر و رسوخ ہے۔ اور سب سے بڑھ کر یہ کہ آئی ایس آئی جو بھی کرتی ہے، بہت ہی زبردست طریقے سے کرتی ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain