تازہ تر ین

قطری شہزادے کا اکرم شیخ کی موجودگی میں سعودی عرب ہونا معنی خیز

اسلام آباد، لاہور، کراچی (نمائندگان خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری نے کہاہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اس سازش میں ان کے ساتھ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر بھی ملوث ہیں،نوازشریف پاکستان کی عزت کا خیال رکھیں وہ ڈھائی گھنٹے کی تقریر تیار کرکے گئے لیکن انہیں موقع ہی نہیں دیا گیا، وزیر اعظم بتائیں اکرم شیخ ان کے ساتھ سعودی عرب کیوں گئے کیونکہ قطری شہزادوں کا اکرم شیخ کی موجودگی میں سعودی عرب میں ہونا معنی خیز ہے۔پیر کوسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج سپریم کورٹ کا اہم دن ہے، آج پتہ چلے گا کہ پاناما کیس پر جے آئی ٹی نے کتنا اور کیا کام کیا لیکن جے آئی ٹی کو چاہئے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر میڈیا کو بھی آگاہ کرے کیوں کہ خفیہ معلومات کے نتائج اچھے نہیں ہوتے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ بنگلہ دیش میں مخالفین کو پھانسیا ں دی گئیں اور شائد وزیر اعظم نوازشریف بھی پاکستان میں بنگلہ دیش ماڈل لانا چاہتے ہیں اور حسینہ واجد سے متاثر نظر آتے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ لوگوں کو آزادی اظہار کی اجازت ہونی چاہئیے مگر سوشل میڈیا پر مخالفت کے الزامات لگا کر لوگوں کو اٹھایا جا رہا ہے اور ان کے موبائل فون بھی قبضے میں لیے جا رہے ہیں۔ جن لڑکوں کواٹھایا جارہا ہے، ان کوکس قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے؟۔ تحریک انصاف کے سیئنر رہنما شفقت محمود نے کہا کہ دہشتگردی کےخلاف قربانیاں پاکستان دے رہا ہے اور ٹرمپ کی زبان پر بھارت کا نام ہے۔ وزیراعظم نواز شریف کی سمٹ کےلئے تقریر تیار تھی صحافیوں کو اس کی کاپیاں تک دیدی گئی تھیں لیکن پاکستان کے وزیراعظم کو تقریر نہ کرنے دی گئی۔ اب لیگی رہنما آئیں بائیں شائیں کر رہے ہیں جبکہ سمٹ میں شرکت سے پہلے طے ہوتا ہے کہ وزیراعظم کہاں بیٹھیں گے، کس کس رہنما سے ملیں گے کیا تقریر کرینگے، اس صورتحال نے ن لیگ کے وژن کا پول کھول دیا ہے۔ سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ظلم ‘ناانصافی اور بدعنوانی کے خاتمے کے مطالبات سے پےچھے نہےں ہٹےں گے ‘سےاسی مخالفےن کو انتقام کا نشانہ بنانے کی پالےسی جمہو رےت کی نفی ہے ہر کسی کو آئےن وقانون کے مطابق بات کر نے کا جمہو ری اور آئےنی حق ہے جو کوئی چھےن نہےں سکتا ‘نوجوانوں کی طاقت تحر ےک انصاف اور عمران خان کےساتھ ہے اس لےے کوئی ہتھکنڈہ ملک مےں تبدےلی کو نہےں روک سکتا ‘ گڈگورننس اور احتساب ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتا ہے‘ آنےوالا وقت صرف تحر ےک انصاف کا ہے ہم ملک کو بحرانوں سے نجات دلائےں گے ۔ پارٹی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر ےک انصاف نے ملک مےں ظلم‘ ناانصافی اور کر پشن کے خلاف جو جنگ لڑ رہی ہے اسکی ماضی مےں کوئی مثال نہےں ملتی ہمےں ملک مےں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب کا ےقےن ہے اور جن لوگوں نے کر پشن کی ہے انکو اب احتساب سے کوئی طاقت نہےں بچا سکتی ۔ تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے فوج کے سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ اشارہ یہی مل رہا ہے کہ ڈان لیکس ایشو پر بات کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا کے خلاف انکوائری ہو رہی ہے۔ تحریک سے وابستہ پی ٹی آئی کے سوشل کارکنان سے معلومات لینے کے بعد ایف آئی اے انہیں فارغ کردے۔ وہ پیر کو ایف آئی اے ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں گرفتار پی ٹی آئی کے سوشل کارکنان سے ملاقات کے بعد میڈیاسے گفتگوکررہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بچوں کو ایف ائی اے ہیڈکوارٹر تحقیقات کے لیے بلایا گیا ہے جن میں کچھ کاتعلق پی ٹی آئی سے ہے۔بچوں نے کہا ہے کہ وہ محب وطن ہیںاور انہوں نے کسی ادارے یا شخص کے بارے میں کوئی بات نہیں کی۔ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کی عوام کی جانب سے الگ صوبہ کے مطالبے کو جائز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاشتکاروں کو پانی کی قلت کا سامنا ہے‘ حکومت باردانہ دینے میں ناکام رہی ہے‘جنوبی پنجاب کے عوام کاالگ صوبے کا مطالبہ جائز ہے‘کراچی سمیت سندھ کی صورتحال ابتر ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain