تازہ تر ین

مانچسٹر : مشکوک شخص گرفتار ، ہلاکتوں کی وجہ بھی سامنے آ گئی ، دیکھئے خبر

لندن، مانچسٹر (بیورو رپورٹ، ایجنسیاں) برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں واقع برٹش ایرینا میں ہونے والے خودکش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 22ہوگئی جبکہ 60سے زائد زخمی ہوگئے،دھماکے بعد ہر طرف چیخ و پکار اور بھگدڑ مچ گئی جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا،برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کرائسز رسپانس میٹنگ طلب کرلی ،دوسری جانب امریکہ سمیت دیگر عالمی رہنماﺅں کی جانب سے دھماکے کی شدید مذمت کی گئی ہے ۔برطانوی میڈیاکے مطابق دھماکا برٹش ایرینا میں جاری امریکی گلوکارہ آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے ختم ہونے کے کچھ دیر بعد ہوا۔گریٹ مانچسٹر پولیس کے چیف کانسٹیبل ایان ہوپکنز کا کہنا ہے کہ مرد حملہ آور دھماکا خیز مواد ساتھ لے کر ایرینا میں داخل ہوا تھا، جو خود بھی دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ خوف ناک دھماکے میں ابتدائی طور پر 19 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ تاہم بعد ازاں دھماکے کے 3 مزید زخمی بھی دم توڑ گئے۔چیف کانسٹیبل کے مطابق ‘فرانزک تحقیقات جاری ہیں۔ تاکہ اس بات کا علم لگایا جاسکے کہ حملہ آور کے ساتھ کوئی ساتھی بھی موجود تھا یا نہیں۔ایان ہوپ کنز کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں بچے بھی شامل ہیں تاہم انہوں نے متاثرین اور حملہ آور سے متعلق مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی۔خیال رہے کہ دہشت گرد حملے کا نشانہ بنائے جانے والے برٹش ایرینا میں 21 ہزار لوگوں کی گنجائش موجود ہے اور دھماکے سے قبل وہاں امریکی گلوکارہ کا کنسرٹ جاری تھا جس میں بچوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ انہیں 10 بج کر 35 منٹ پر آریانہ گرانڈے کے کنسرٹ کے باہر دھماکے کی اطلاع ملی جس کے فوری بعد موقع پر پہنچ کر تحقیقات اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا گیا۔مانچسٹر کی مقامی ایمبولنس سروس کے مطابق جائے حادثہ سے 59 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کی ایک عینی شاہد کے مطابق، وہ ایرینا سے نکل ہی رہی تھیں کہ زوردار دھماکا ہوا جس کے بعد ہزاروں افراد کے چیخنے چلانے کی آوازیں آنے لگیں اور ایرینا میں موجود افراد نے عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کی۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیوز میں لوگوں کو دھماکے کے بعد جان بچانے کے لیے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔کنسرٹ میں شرکت کے لیے آئی کیتھرین میک فارلین نے بتایا کہ یہ ایک زوردار دھماکا تھا جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار اور بھگدڑ مچ گئی۔دوسری جانب آریانہ گرانڈے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 سالہ امریکی گلوکارہ ‘خیریت’ سے ہیں۔بعد ازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں آریانہ گرانڈے کا کہنا تھا کہ ‘واقعے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس الفاظ نہیں۔برطانوی وزیراعظم تھریسا مے نے برٹش ایرینا دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کرائسز رسپانس میٹنگ طلب کرلی۔تھریسا مے، جنہیں آئندہ ہفتوں میں انتخابات کا سامنا ہے، کا کہنا تھا کہ ان کی ہمدردیاں متاثرین اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔برٹش ایرینا پر دھماکے کے بعد تھریسا مے کی حکمراں جماعت کنزرویٹیو پارٹی کی جانب سے انتخابی مہم کو معطل کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ برطانوی وزیراعظم کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق ‘پولیس متوقع طور پر دہشت گرد حملہ قرار دیئے جانے والے دھماکے کی مکمل تفصیل اکھٹی کر رہی ہے، ہمارے خیالات اور ہمدردیاں دھماکے سے متاثر ہونے والے افراد اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔ دوسری جانب برطانوی حکام نے واقعے کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے مانچسٹر شہر میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے اور سکیورٹی ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ مانچسٹردھماکے کے بعد کنزرویٹو پارٹی نے اپنی الیکشن مہم معطل کر دی جبکہ برطانوی وزیراعظم نے اعلیٰ سطح اجلاس بھی طلب کر لیا ہے۔ ادھر برطانوی پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دھماکا ارینا کے داخلی دروازے کے قریب ہوا، اس وقت کنسرٹ میں 20 ہزار سے زائد افراد موجود تھے۔ بعدازاں جہاں پر بھگدڑ مچ گئی اور کئی افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ برطانوی پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے مشتبہ ڈیوائس بھی ملی ہے جس سے ممکنہ طور پر دھماکا کیا گیا ہے۔ تاہم پولیس نے واقعے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سکیورٹی ادارے بھی جائے وقوعہ پر موجود ہیں جہاں مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔علاوہ ازیں برطانوی میڈیا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دھماکا خودکش بھی ہو سکتا ہے تاہم دھماکے کے بعد ہیلی کاپٹرز سے متاثرہ علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے اور قریب ہی موجود وکٹوریہ اسٹیشن پر ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے جبکہ شہریوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔کنسرٹ میں شرکت کے لیے آئی کیتھرین میک فارلین نے بتایا کہ یہ ایک زوردار دھماکا تھا جس کے بعد ہر طرف چیخ و پکار اور بھگدڑ مچ گئی۔ دوسری جانب آریانہ گرانڈے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 23 سالہ امریکی گلوکارہ ‘خیریت’ سے ہیں۔ بعدازاں اپنے ٹوئٹر پیغام میں آریانہ گرانڈے کا کہنا تھا کہ ‘واقعے سے ان کا دل ٹوٹ گیا ہے، مجھے بہت افسوس ہے، میرے پاس الفاظ نہیں۔دوسری جانب دنیا بھر کے ممالک سمیت پاکستان نے برطانیہ میں دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے، پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ دبئی سے لندن جانے والی پرواز کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر خالی کرا لیا گیا۔ تاہم بعد میں تلاشی کے بعد پرواز کو کلیئر قرار دے دیا گیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دبئی سے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر جانے والی پرواز پر جن اٹلانٹک فلائٹ کو بم کی موجودگی کی اطلاع پر مسافروں سے خالی کرا لیا گیا۔ مانچسٹر کنسرٹ میں دھماکے کے بعد ایک شاپنگ سنٹر میں بم کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد پولیس نے سنٹر کو خالی کرا لیا ہے۔ ایک جانب جہاں داعش کے کارکنان کی جانب سے اس دھماکے پر جشن منانے کی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں تو دوسری جانب داعش کے ایک کارکن کی ویڈیو بھی منظر عام پر آ گئی جس میں وہ اس دھماکے کو ”شروعات“ بتا رہا ہے اور مزید حملوں کی دھمکی بھی دے رہا ہے اس کے ساتھ بھی یہ شخص اپنے ہاتھ میں پکڑا چارٹ بلند کرتا ہے جس پر مانچسٹر اور حملے کی تاریخ یعنی 22 مئی 2017 ءہے۔ اب یہ ویڈیو داعش کی جانب سے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کیلئے ہے یا نہیں۔ اس بارے میں واضح طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا مگر اس ویڈیو نے پورے یورپ کو خوف وہراس میں مبتلا کر دیا ہے۔ چین کے صدر شی جن پھنگ نے برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں بم دھماکے میں ہونے والے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ روم کے نام ایک تعزیتی پیغام میں صدر شی جن پھنگ نے مانچسٹر میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی ومالی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم محمد نوازشریف نے برطانیہ کے شہر مانچسٹرمیں دھماکے کی پر زور مذمت کی ہے جس میں 22 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ منگل کو وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کا خاتمہ مربوط کوششوں کا متقاضی ہے اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنانے والی ایسی کوئی بھی کارروائی انتہائی قابل مذمت ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے مانچسٹر میں دہشت گردی کی کارروائی کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو جاری کیے گئے اپنے بیان میں انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانچسٹر میں دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی عوام کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں،دہشت گردی عناصر ختم کرنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔منگل کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مانچسٹرمیں دہشت گردی کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی عوام کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں ۔دہشت گرد عناصر ختم کرنا پوری دنیا کی ذمہ داری ہے۔برطانیہ میں مانچسٹر میں ہونے والے دھماکے کے بعد نامعلوم شرپسند نے مسجد کے دروازے کو ا?گ لگا دی۔برطانوی میڈیا کے مطابق واقعہ اولڈ ہیم کے علاقے میں پیش ا?یا، امام مسجد کا کہنا ہے کہ ا?گ مسجد کے لیٹر باکس میں لگائی گئی۔لیٹر باکس سے شروع ہونے والی آگ سے مسجد کے دروازے کو نقصان پہنچا۔واقعہ مقامی وقت رات دو بجے کے قریب پیش ا?یا، اس وقت مسجد میں کوئی موجود نہیں تھا، راہ گیر نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔ سابق صدر پاکستان پیپلز پارلیمنیٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے مانچسٹر میں ہونے والی دہشتگردی کی پروز الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم اور بے گناہ انسانوں کا قتل وحشیانہ فعل ہے، ایسے درندوں کاخاتمہ امن کی ضمانت ہوگا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں ہونیوالی دہشتگردی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت اور بے گناہ شہریوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہیں۔ غم کی اس گھڑی میں برطانیہ کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔سربراہ عوامی تحریک نے کہا کہ دہشتگردی ایک عالمی وباءہے جس کا کسی مذہب اور ملک سے تعلق نہیں ۔انسانیت کے ان دشمنوں کے خاتمے کےلئے پوری دنیا کو مل کر مقابلہ کرنا ہو گا ۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain