تازہ تر ین

سی پی این ای عہدیداروں کو ڈان لیکس معاملہ پرخدشات

اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی) وفاقی وزیر داخلہ چو ھدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ سی پی این ای، اے پی این ایس اور پی بی اے کے عہدیداروں کے ساتھ مزاکرات انتہائی مفید اور تعمیری رہے۔کسی ایک نقطہ پر بھی اختلاف نہیں ہوا حتی کہ اختلاف رائے بھی نہیں ہوا۔قومی سلامتی کے معاملے پر ضابطہ اخلاق تر تیب دینے پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔اخباری تنظیموں کے عہدیداروں پر مشتمل کمیٹی قائم کی جائے گی۔پنجاب ہاوس میں پریس کا نفرنس کے دوران وزیر داخلہ نے کہا کہ سی پی این ای کے عہدیداروں نے ڈان لیکس کے معاملے پر کچھ خدشات کا اظہار کیا ہے لیکن میں ڈان لیکس انکوائری کمیٹی کا سربراہ نہیں تھا۔اس کمیٹی کے سربراہ نے ڈان لیکس کے حوالے سے اپنی سفارشات میں ایڈیٹر ڈان اور رپورٹروں کا معاملہ اے پی این ایس کے حوالے کیا ہے۔ سی پی این ای مدیرانہ اخبارات کی نما ئندہ تنظیم ہے اور ہم ان کی ہر رائے کا احترام کر تے ہیں اور ان کی رہنمائی لیتے رہیں گے۔میں اخباری تنظیموں کے مر کزی عہدیداروں کے ساتھ ہر تین مہینے میں ایک ملا قا ت ضرور کروں گا جس میں حکومت کے سینیروزرا کو مدعو کیا جائے گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اخباری تنظیموں کے عہدیداروں کا تعاون خوش آئند ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain