تازہ تر ین

ترقی سے مخالفین پریشان،وجہ کیا بنی

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی 70سالہ تاریخ میں ہزاروں نہیں بلکہ لاکھوں معاہدوں اورمفاہمت کی یادداشتوں پردستخط ہوتے رہے لیکن ماضی میں ان معاہدوں اورمفاہمتی یادداشتوں پر عملدر آمد آٹے میں نمک کے برابر رہاہے تاہم اپریل2015ءمں چین کے صدر شی جن پنگ کے پاکستان کے دورہ کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر جس تےزرفتاری سے عملدرآمد ہوا ہے، اس پر واشنگٹن سے ٹوکےو اور دہلی سے ماسکوتک پوری دنےا حےران ہے۔وزےراعظم نوازشرےف کی قےادت مےں پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے 2015ءمےںمنعقدہ سےمےنارمےں طے پانے والے معاہدوںاورمفاہمت کی ےادداشتوں پر بھی تےزی سے عملدر آمد ہوا ہے اوران معاہدوں کے نتےجے مےں پنجاب مےں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری ہورہی ہے ۔پہلے بےن الاقوامی سےمےنار کی طرح لاہور مےںمنعقد ہونے والا دوسرا بےن الاقوامی بزنس سےمےنار بھی ہر لحاظ سے کامےاب رہاہے اوراس سےمےنارمےں دنےا کے 26ممالک سے شرےک ہونے والے سرماےہ کاروں اورصنعتکاروںنے پنجاب کے مختلف شعبوں مےں اربوں ڈالر کی سرماےہ کاری کے معاہدے کےے ہےں ۔پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کے مخالفےن ملک کی تےزرفتار ترقی پر حےران اورپرےشان ہےںاوران کے چہروں پر اداسی اور ماےوسی ہے اورےہ عناصر ملک و قوم کی ترقی نہےں چاہتے، اسی لئے ان کے پےٹ مےں مروڑ اٹھ رہے ہےںاورےہ پرےشان ہےں کہ پاکستان مےں وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں ترقی اورخوشحالی کا انقلاب برپا ہوچکا ہے ،ملک کی تےزرفتار ترقی دےکھ کرےہ عناصرمردہ حالت مےں چلے گئے ہےںجبکہ پاکستان زندہ حالت مےں ہے اور توانا ہے ، انشا ءاللہ پاکستان اسی رفتار سے آگے بڑھے گااور ترقی کرے گااوردنےا مےں اپنا کھوےا ہوا مقام حاصل کرے گا۔عزت کی دال روٹی جو کچے برتنوں مےں ہو، وہ اس مرغی اوربرےانی سے کروڑ ہا درجے بہتر ہے جو ذلت کے ساتھ ہےرے اورجواہرات کے برتنوں مےں ملے،اسی سبق کو پلے باندھ کر ہمےں آگے بڑھنا ہے اورمحنت سے کام کرتے ہوئے کشکول گدائی توڑنا ہے۔انشاءاللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشکول ٹوٹے گا اورہاتھ پھےلانے کا کلچر دفن ہوگا۔پاکستان دنےا بھر مےں عزت و وقار کامقام حاصل کرے گا۔مےری ملکی و غےر ملکی سرماےہ کاروں سے اپےل ہے کہ آپ پاکستان اور پنجاب مےں سرماےہ کاری کرےں اورےہاں ترقی و خوشحالی کے منصوبے لگائےں، اپنا منافع کمائےں اور عوام کو خدمات فراہم کرےں،آپ کی سرماےہ کاری کو مکمل تحفظ دےا جائے گا۔وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے ان خےالات کا اظہار آج مقامی ہوٹل مےں پنجاب مےں سرماےہ کاری کے مواقعوں کے حوالے سے دوسرے بےن الاقوامی سےمےنار کے اختتامی سےشن سے خطاب کرتے ہوئے کےا۔اس موقع پر پنجاب مےں غےر ملکی سرماےہ کاری کے حوالے سے 60سے زائد معاہدوں اور مفاہمت کی ےادداشتوں پر دستخط کےے گئے۔صوبائی وزرائ،سفارتکار،چےن اورترکی کے قونصل جنرل ،اراکےن قومی و صوبائی اسمبلی،چےف سےکرٹری،دنےا کے 26سے زائد ممالک سے سرماےہ کاروں،صنعتکاروں کے علاوہ پاکستان بھر سے تاجروں اورصنعتکاروں نے سےمےنار مےں شرکت کی۔وزےراعلیٰ نے کہا کہ لاہور مےں دوسرے بزنس سےمےنار کا کامےاب انعقاد اےک شاندار کارنامہ ہے اور پوری دنےا سے سےنکڑوں سرماےہ کاروں نے اس سےمےنار مےں شرکت کی ہے۔ےہ سےمےنارہر لحاظ سے کامےاب رہا ہے ،26سے زائد ممالک کے 400سے زائدسرماےہ کاروںکو اےک چھت تلے اکٹھا کےاگےا ہے ۔بلاشبہ ےہ ہمارے دوست ممالک کاوزےراعظم محمد نوازشرےف کی حکومت کی سرماےہ کار دوست پالےسےوں پر بھر اعتماد کا اظہار ہے ۔ےہ اس بات کا بےن ثبوت ہے کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےںپاکستان خصوصا ً پنجاب مےں شفافےت کی موثر حکمت عملی پر عملدر آمد کےا جارہاہے۔انہوںنے کہا کہ نومبر 2015ءمےں بھی لاہور مےں بےن الاقوامی بزنس سےمےنار منعقد ہوا تھا جس مےں معاہدوں اور مفاہمت کی ےادداشتوں پر دستخط کےے گئے تھے۔اس سےمےنار مےں کےے جانے والے معاہدے کے تحت فےصل آباد مےں اےلومےنےم کے اےک منصوبے کا گزشتہ روزرےموٹ کنٹرول کے ذرےعے اس سےمےنار مےں افتتاح کےاگےا ہے ۔اس طرح کے دےگر منصوبے بھی مکمل کےے گئے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ 48گھنٹے بعد پاکستان کے سب سے بڑے کول پاور پراجےکٹ کا ساہےوال مےں افتتاح ہونے جارہا ہے اور وزےراعظم محمد نوازشرےف 1320مےگاواٹ کے اس منصوبے کا افتتا ح کرےں گے،جس پر 1.8ارب ڈالر سرماےہ کاری کی گئی ہے۔سی پےک کے تحت ےہ منصوبہ رےکارڈ مدت مےں مکمل کےاگےا ہے۔31جولائی2015ءکو اس منصوبے کا سنگ بنےاد رکھاگےا اور صرف22ماہ کی رےکارڈ مدت مےں ےہ منصوبہ مکمل کرلےاگےا ہے اور آج اس منصوبے سے 660مےگاواٹ بجلی نےشنل گرڈ مےں شامل ہورہی ہے ۔دےکھتی آنکھ نے ےہ منظر پاکستان مےں نہےں دےکھا۔ےہ ماڈل ہے شفافےت، رفتار اورمعےار کا اوراسی ماڈل کو ہم آگے لےکر بڑھ رہے ہےں ۔انہوںنے کہا کہ ماضی کے وہ ادوار بھی تھے جب معاہدے ہوتے تھے لےکن ان پر عملدرآمد نہےں ہوتا تھا۔اسی لےے مےں نے مفاہمت کی ےادداشتوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دےا تھا اور مےری کوشش ہوتی تھی کہ معاہدے کےے جائےں اوراےم او ےوسے دور رہا جائے ۔وزےراعظم محمد نوازشرےف کے دور مےں جس تےزی اورشفافےت سے معاہدوں پر عملدر آمد ہوا ہے اس کی مثال نہےں ملتی۔چےنی صدرکے دورپاکستان کے بعد بے مثال انداز مےں معاہدوں پر عملدرآمد کےا گےا ہے اورجو مخالف عناصر کہتے تھے کہ ےہ معاہدے صرف کاغذی کارروائی ہے آج وہ خود حےران ،پرےشان اور ماےوس ہےں۔شفافےت،رفتار اور معےارکی نئی تارےخ رقم کی جارہی ہے ۔انہوںنے کہا کہ وزےراعظم محمد نوازشرےف کی قےادت مےں سےاسی و عسکری حکام نے سی پےک کے تمام منصوبوں کو بہترےن سکےورٹی مہےا کی ہے ۔پنجاب حکومت نے سپےشل پروٹےکشن ےونٹ قائم کےا ہے جو سی پےک اوردےگر اہم منصوبوں کو اپنے طورپرسکےورٹی فراہم کررہا ہے ۔انہوںنے سرماےہ کاروں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سکےورٹی ہماری اپنی سکےورٹی ہے ۔آپ ہمارے بھائی ہےں اور آپ کی بھی وہی سکےورٹی ہوگی جو مےری اپنی سکےورٹی ہے ۔آئےے !آپ پنجاب مےں سرماےہ کاری کرےںکےونکہ پنجاب مےں سرماےہ کاری ک


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain