تازہ تر ین

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی کرداربارے سعودی شہزادہ دفیصل کی گفتگو

مدینہ منورہ (این این آئی)وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔ وطن واپسی کےلئے روانگی سے قبل گورنر مدینہ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات آزمودہ ہیں اور وقت گزرنے کےساتھ مضبوط ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی بہت قدر کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ان تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔وزیر اعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر گورنر مدینہ نے کہاکہ ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کابہت زیادہ احترام کرتے ہیں۔یہ مذہبی پس منظر کاحامل بردار ملک ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے۔بعد ازاں پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مدینہ کے گورنر شہزادہ فیصل بن سلمان اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلیٰ حکام نے وزیراعظم کو رخصت کیا۔گورنر کے ساتھ اپنی بات چیت میں نوازشریف نے کہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے مابین تعلقات پر آزمائش پرپورا اترے ہیںا وروقت کے ساتھ ساتھ مزیدمضبوط ہورہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا خواہاں ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain