تازہ تر ین

نئے بجٹ میں بجلی مزید مہنگی

ملتان، اسلام آباد (خبرنگار، خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے بجٹ میں بجلی کے کمرشل صارفین پر مزید بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کرلیا، ماہانہ 20 ہزارروپے سے زائد کے بل ادا کرنےوالے بجلی کے کمرشل صارفین کے لیے ٹیکس کی شرح میں تین فیصد اضافے کی تجویز ہے تاہم صنعتی صارفین کے لیے ٹیکس کی شرح موجودہ پانچ فیصد پر برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہانہ بیس ہزار روپے سے زائد بجلی کے کمرشل صارفین پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح موجودہ 12 سے بڑھا کر 15 فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ بجلی کے صنعتی صارفین پر بھی مزید بوجھ نہ ڈالنے کی تجویز ہے۔ اس وقت کمرشل اور صنعتی صارفین اگر بجلی کا ماہانہ بل 20 ہزار روپے تک ہو تو 80 سے 1500 روپے تک کا ٹیکس ادا کرتے ہیں تاہم اگرماہانہ بل 20 ہزار روپے سے زیادہ ہو تو کمرشل صارفین پر 12 فیصد اور صنعتی صارفین پر پانچ فیصد کی شرح سے ودہولڈنگ ٹیکس عائد ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق ملک کے نوے فیصد کے لگ بھگ تاجر ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کراتے اور صرف 55 لاکھ تاجر رجسٹرڈ ہیں۔ ادھر آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ 26 مئی کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹیکس دائرہ کار میں اضافے کے لیے مو¿ثر اقدامات کیے جائیں گے۔ آئندہ مالی سال میں نان فائلرز پر لگے ودہولڈنگ ٹیکس دُگنے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ڈیویڈنڈ انکم پر بھی 25 فیصد تک ٹیکس عائد کیے جانے کا امکان ہے جبکہ ٹیکس نادہندگان سے گزشتہ 10 سال کا حساب بھی لینے کی تجویز زیرغور ہے۔
ٹیکس اضافہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain