تازہ تر ین

پاکستانی وزراء، عوامی نمائندوں کا روزگار نہ ہونے کے برابر مگر عالیشان بنگلے ، مہنگی کاریں ، بچے غیر ممالک میں زیر تعلیم

لاہور (خصوصی رپورٹ) تین برسوں میں کس وزیر نے کتنا ٹیکس ادا کیا‘ کون سا وزیر سب سے غریب نکلا اور کون سا سب سے امیر رہا۔ پنجاب کے وزراءکی ایف بی آر سے حاصل ہونے والی تفصیلات کے مطابق سب سے غریب وزیر ویمن ڈویلپمنٹ حمیدہ وحیدالدین نکلیں۔انہوں نے 3برس میں ایک روپہ بھی ٹیکس ادا نہیں کیا جبکہ دوسرے نمبر پر صوبائی وزیر میاں عطا محمد مانیکا ہیں جنہوں نے تین برسوں میں صرف 3ہزار 938روپے ٹیکس ادا کیا۔ صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی بھی غریب نکلے۔ انہوں نے تین برسوں میں صرف 12ہزار 725روپے ٹیکس دیا۔ صوبائی وزیر اوقاف سید زعیم قادری نے تین برسوں میں صرف 92ہزار 856روپے ٹیکس ادا کیا۔ سپیکر صوبائی اسمبلی رانا محمداقبال نے 3لاکھ 44ہزار 225روپے ٹیکس دیا۔ ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی سردار شیر علی خان گورچانی کا بھی غریبوں میں شمار ہوا ہے وہ تین برسوں میں صرف 17ہزار 193روپے ٹیکس ادا کر سکے۔ وزیر زکوٰة و عشر نغمہ مشتاق نے تین برسوں میں صرف 13ہزار 826روپے‘ وزیر صحت (پرائمری) خواجہ عمران نذیر نے ایک لاکھ 20ہزار 386روپے‘ صوبائی وزیر خوراک بلال یٰسین نے صرف ایک لاکھ 27ہزار 450روپے ٹیکس جمع کروایا۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد صرف ایک لاکھ 51ہزار 759روپے ٹیکس ادا کر سکے۔ صوبائی اسمبلی میں دبنگ بولنے والے صوبائی وزیر شیخ علاﺅالدین نے سب سے زیادہ ٹیکس ادا کیا۔ انہوں نے تین برسوں میں سرکاری خزانے میں 3کروڑ 82لاکھ 12ہزار 422‘ دوسرے نمبر پر صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے 40لاکھ 54ہزار 107روپے جبکہ صوبائی خزانے کی مالک ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا نے 7لاکھ 77ہزار 408روپے ٹیکس ادا کیا۔ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ نے 19لاکھ 63ہزار 574‘ ایڈوائزر ٹو چیف منسٹر رائے حیدر علی خان نے 15ہزار 400‘ صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور نے 3لاکھ 7ہزار 770روپے‘ صوبائی وزیر شیر علی خان نے 11لاکھ 60ہزار 733‘ صوبائی وزیر تنویر اسلم ملک نے 6لاکھ 63ہزار 292روپے‘ صوبائی وزیر محمد اسلم ملک نے 96ہزار 490روپے‘ وزیر ایکسائز میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان نے 20لاکھ 26ہزار 360روپے‘ وزیر جنگلات میاں یاور زمان نے ایک لاکھ 20ہزار 300روپے‘ وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ملک ندیم کامران نے 23ہزار 11روپے‘ ڈاکٹر فرح جاوید نے 5لاکھ 89ہزار 256روپے‘ صوبائی وزیر زراعت نعیم اختر خان نے صرف 58ہزار 753روپے‘ وزیر لائیو سٹاک آصف سعید منیس نے 2لاکھ 55ہزار 734روپے‘ وزیر جیل ملک احمد یار ہنجرا نے 17ہزار 172روپے‘ صوبائی وزیر سید ہارون احمد سلطان بخاری نے صرف 80ہزار روپے‘ ملک اقبال چنڑ نے صرف 18ہزار 11روپے‘ صوبائی وزیر ہیومن رائٹس خلیل طاہر سندھو نے 39ہزار 146روپے جبکہ صوبائی وزیر سپیشل ایجوکیشن چودھری محمدشفیق نے صرف 29ہزار 500روپے ٹیکس ادا کیا۔
ٹیکس تفصیلات


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain