تازہ تر ین

رمضان المبارک میں خاص اوقات کے دوران لوڈ شیڈنگ بارے اہم خبر

اسلام آباد، لاہور (خصوصی رپورٹ) وفاقی حکومت نے رمضان المبارک کیلئے لوڈمینجمنٹ پلان تیار کرلیا۔ سحر و افطار اور تراویح کے اوقات کار لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لوڈ مینجمنٹ پلان کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزارت پانی وبجلی نے رمضان المبارک کیلئے لوڈ مینجمنٹ پلان تیار کرلیا ہے جس کے تحت سحرو افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی اور صارفین کیلئے بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے صنعتوں کیلئے بجلی آٹھ گھنٹے بند رکھی جائے گی۔ رمضان المبارک میں شہروں میں اوسطاً تین گھنٹے اور دیہات میں زیادہ سے زیادہ 6 گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاہم بجلی چوری ہونے والے علاقوں اور جن علاقوں میں بجلی کے بل ادا نہیں کئے جاتے وہاں پر رمضان لوڈ مینجمنٹ پلان لاگو نہیں ہوگا۔ پلان کی منظوری وزیراعظم دیں گے۔ دوسری طرف ملک میں بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ اور پیداوار میں کمی سے شارٹ فال ایک بار پھر بڑھ گیا جس کے باعث شہروں میں لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔
لوڈ مینجمنٹ پلان


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain