تازہ تر ین

پانامہ کیس میں طلبی پر نواز شریف کی قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل , اہم فیصلہ کر لیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاناما کیس سے متعلق مشترکا تحقیقاتی ٹیم نے حکمران خاندان کی منی ٹریل جانچنے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے سوالنامہ بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جے آئی ٹی میں وزیراعظم کی ممکنہ طلبی کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کرلی، مشاورت کے دوران اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ طلبی کی صورت میں آئین میں حاصل استحقاق کا حق استعمال کیا جائیگا۔ مشاورتی اجلاس میں قانونی ماہرین نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی تقاریر کو آئین کے آرٹیکل 66 کا تحفظ حاصل ہے۔ بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز پاکستان کے رہائشی نہیں، جب کہ حسن اور حسین نواز دونوں کو ٹیکس سے استشنی بھی حاصل ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پاناما جے آئی ٹی کے اجلاس میں دبئی فیکٹری کا سرمایہ، واجبات کی ادائیگی، لندن فلیٹس کی منتقلی کیسے ہوئی، رقم منتقلی کے حوالے سے تمام تفصیلات طلب کرلی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی کا حکمران خاندان سے جدہ اور دبئی اسٹیل ملز کا ریکارڈ طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کی جانب سے تیار کئے گئے سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ دبئی کی فیکٹری کا سرمایہ کہاں سے آیا؟۔ واجبات کیسے ادا ہوئے؟ قطری خاندان کے ساتھ سرمایہ کاری کے معاہدے کی دستاویز اور رقم منتقلی کا ریکارڈ کہاں ہے؟ قطری خاندان نے لندن فلیٹس شریف خاندان کو کیسے منتقل کئے اور یہ فلیٹس براہ راست بچوں کو کیسے منتقل ہوگئے؟۔ سوالنامہ میں پوچھا گیا ہے کہ جدہ سٹیل ملز کیسے لگی؟ اس کے لئے پیسہ کہاں سے آیا اور پھر کہاں چلا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی سوالنامہ بھی ارسال کرے گی اور متعلقہ ریکارڈ کے ساتھ اس سوالنامے کا جواب دینے کی بھی ہدایت کی جائے گی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain