تازہ تر ین

ٹرمپ کا دورہ اسرائیل ، ہنگامے پھوٹ پڑے ، امریکی پرچم کی توہین

یروشلم، مقبوضہ بیت المقدس (مانیٹرنگ ڈیسک/ صباح نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مانچسٹر میں دھماکا کرنے والے شکست خوردہ اور ہارے ہوئے لوگ ہیں تاہم معصوم لوگوں کا خون بہانے کی اجازت نہیں دیں گے۔ برطانوی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ۔امریکا مسلمان ، عیسائی اور یہودی بچوں کا مستقبل محفوظ کرنے کیلئے تعاون کو تیار ہے۔ریاض کے تاریخی اجتماع میں مسلم سربراہوں سے خطاب کیا اور کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے میں ہماری مدد کریں۔فلسطینی کے دورے پر پہنچنے کے بعد ہم منصب محمو د عباس کے ساتھ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ مذاکرات کو تیار ہیں تاہم اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔ اسرائیلی صدر نیتن یاہو بھی خطے میں امن کے خواہاں ہیں ۔اسرائیل اور فلسطین کے درمیان مذاکرات کی بحالی کیلئے کوشاں ہوں۔ٹرمپ نے کہا کہ فلسطین کے ساتھ ملکر دہشتگردی کا خاتمہ کریں گے ۔انتہا پسندی اور دہشتگردی کو ہمیشہ کیلئے ختم کرنا ہو گا ۔خطے میں امن و امان کی صورت حال بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔مشترکہ نیوز کانفرنس کے دوران فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین پر غیر قانونی قبضہ جما رکھا ہے ، اسرائیل کو انسانی حقوق کا احترام کرنا ہو گا ۔امریکی صدر کو مقدس سر زمین پر خوش امدید کتتے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے دورہ اسرائیل پر فلسطینی سراپا احتجاج رہیں۔احتجاج کے دوران اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں گیارہ فلسطینی زخمی ہوگئے ۔امریکی صدر دو روزہ دورہ اسرائیل پر ہیں۔اس موقع پر اسرائیلی قبضے کے خلاف فلسطین کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مارچ کیے گئے ۔اسرئیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی بھوک ہڑتال کو چھتیس دن گزرنے پر مغربی کنارے میں فلسطینیوں نےیوم غضب منایا۔مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرآتش کئے۔ احتجاج میں بچے بھی شریک تھے جنھوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے جن پرامریکا اور اسرائیل مخالف نعرے بھی درج تھے۔احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر کی تصویروں والے پتلے بھی جلائے گئے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain