تازہ تر ین

عمران خان کی منی ٹریل اور غیرملکی فنڈنگ بارے سب سے اہم خبر

اسلام آباد، لاہور، کراچی (ویب ڈیسک)وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا کسان پیکج کسانوں کو ریلیف دینے کا اہم اقدام ہے‘ کسان پیکج سے ملک میں زراعت کو فروغ حاصل ہورہا ہے‘کسانوں کو قرضوں سمیت مختلف مراعات دی گئی ہیں‘ کسانوں کو کھاد‘ بیج اور مختلف مشینری پر بھی سبسڈی دے رہے ہیں‘ حکومت بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے پروگرامز پر بھی توجہ دے رہی ہے‘ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر خوراک کی قلت پر قابو پانے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے‘ پارلیمنٹ کی شمولیت سے زراعت کے شعبے میں ترقی کی جاسکتی ہے۔ منگل کو سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ایف کے تحت چلنے والے مختلف پروگرام قابل تعریف ہیں۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ ہم سب آج عینی گواہ کے طور پر عدالت میں موجود تھے ،وہ سیاسی جماعت جو کہتی ہے کہ الیکشن کمیشن کا دائرہ وسیع ہونا چاہئے، الیکشن کمیشن کو بااختیار ہونا چاہئے، سزائیں دینے اور تحقیقات کرانے کا اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہونا چاہئے، بائیو میٹرک سسٹم ہونا چاہئے، ہر چیز کا قانون ہونا چاہئے، جب ان کی اپنی باری آتی ہے تو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اپنی مرضی کے فیصلے کروانے کے لئے حکومتی اداروں اور عدالت پر دباو ڈالتے ہیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاﺅس مصدق ملک نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے، اعتراض جے آئی ٹی کے طریقہ کار پر کیا جا رہا ہے، وہ درست نہیں۔ جے آئی ٹی میں طریقہ کار آئین و قانون کے تحت ہونا چاہئے۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر جے آئی ٹی پر اعتراض ہوتا تو سب سے پہلے ہم بولتے۔ جے آئی ٹی میں کچھ لوگ قانون کی حد عبور کر رہے ہیں جس کی وجہ سے اعتراض اٹھایا۔ جے آئی ٹی کو سیاسی فٹبال میچ نہیں بنانا چاہئے۔ پانامہ کیس میں ملوث بعض لوگوں نے سمجھا کہ جے آئی ٹی میں کچھ لوگ قانون کے دائرے سے باہر جا رہے ہیں جس کی وجہ سے اعتراض اٹھایا گیا، جو سب کا حق ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنماﺅں نے کہا ہے کہ شفافیت کا شور مچانے والی سونامی آج فرار کے راستے تلاش کررہی ہے‘ پورے پاکستان میں ثابت ہوچکا کہ عمران خان کرپٹ اور جھوٹا انسان ہے‘ عمران خان انسداد دہشت گردی عدالت کا اشتہاری ہے‘ عمران کا اصل چہرہ عوام کو دکھا کر رہیں گے‘ مطلب کا فیصلہ لینے کے لئے عمران خان غنڈے کا کردار ادا کررہے ہیں‘ عمران خان اپنی کسی کرپشن کا جواب نہیں دینا چاہتے‘ حنیف عباسی کی درخواست میں بہت سے سوالات ہیں آپ تو ایک سوال سے گھبرا گئے۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے کہا کہ اگر آپ نے چوری نہیں کی تو اب کیوں بھاگ رہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain