تازہ تر ین

جے آئی ٹی کے 4ارکان کو 25کروڑ کی پیشکش کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن نے جے آئی ٹی ارکان کو بھی خریدنے کی کوشش کی صدیق الفاروق کے ذریعے 6 میں سے 4 ارکان کو 25کروڑ روپے کی آفر کی گئی۔ یہ انکشاف پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نبیبل نے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے کہ وہ خریدوفروخت کی سیاست کرتی ہے۔ اب جان بوجھ کرجے آئی ٹی کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے تاکہ معاملہ تاخیر کا شکار اور اسے کھینچ کر وقت گزارا جائے اورآخر الیکشن پراعلان کردیا جائے۔ جے آئی ٹی خود سپریم کورٹ نے بنائی ہے ان کی مرضی کے ارکان تو شامل نہیں کئے جاسکتے اور ایسا ہوا تو ہم بھی اعتراض کرینگے نبیل گبول نے کہاکہ جے آئی ٹی کو شفاف انداز میں کام کرنے دیا جائے سپریم کورٹ شریف فیملی کی مکمل تلاشی لے گی۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain