تازہ تر ین

وزیراعظم کی طلبی, جے آئی ٹی کا فیصلہ آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) پاناما کیس میں جوائنٹ انویسٹیگشن ٹیم نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاناما کیس میں بننے والی جے آئی ٹی نے وزیراعظم میاں نواز شریف کو طلب کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹس تیار کرلیا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف کو سوالات نوٹس کے ہمراہ بھیجیں جائیں گے، جوابات کے ساتھ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا جائے گا جبکہ جے آئی ٹی وزیر اعظم ہاو¿س نہیں جائے گی۔ دوسری جانب وزیراعظم کے صحابزادے حسین نواز کے جی آئی ٹی کے دو ممبران پر اعتراض و الزامات مسترد کردیئے۔اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ حکمرانوں کے حالات خراب ہوں توجندال آجاتا ہے، آخرکار نوازشریف کو بڑا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف جان بچانے کیلئے پیر پرکلہاڑی ماریں گے۔ ممکن ہے60دن سے پہلے ہی فیصلہ آجائے۔ ممکن ہے نوازشریف اگلے مہینے بڑا فیصلہ کریں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain