تازہ تر ین

پاک فضائیہ سے افسوسناک خبر

میانوالی میں پاک فضائیہ کا ایف سیون پی جی طیارہ معمول کی تربیتی پروازپرتھا کہ خیلانوالہ کے قریب گر کرتباہ ہوگیا۔ واقعے میں طیارے کے پائلٹ اسکوارڈرن لیڈرسعد محفوظ رہے۔ حادثے کے بعد سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ترجمان پاک فضائیہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ طیارہ تربیتی پروازکے دوران کسی فنی خرابی کے باعث تباہ ہوا، پائلٹ محفوظ طریقے سے طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہا جب کہ طیارہ کریش ہونے سے زمین پر بھی کوئی نقصان نہیں ہوا، ایئرہیڈکوارٹرز نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain