تازہ تر ین

الزامات دباﺅ ڈالنے کی کوشش, جے آئی ٹی نے اہم شخصیت کو طلب کرلیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پاناما کیس کی جے آئی ٹیم کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے ۔ جے آئی ٹی ٹیم نے وزیر اعظم کے بیٹے حسین نواز ، طارق شفیع کی جانب سے ٹیم پر لگائے جانے والے الزامات کا جواب تیار کر لیا ہے ۔ ٹیم کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس پر الزامات عائد کرنا تحقیقات کو متاثر کرنے کی کوشش ہے ۔ ٹیم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شامل کسی بھی رکن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کیس کے حوالے سے تمام تحقیقات غیر جانبدارانہ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں اور ان کو اسی طرح کیس کے اختتام تک جاری رکھا جائے گا، ٹیم کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹیم میں شامل کسی بھی رکن کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے اور کیس کے حوالے سے تمام تحقیقات غیر جانبدارانہ طور پر آگے بڑھ رہی ہیں اور ان کو اسی طرح کیس کے اختتام تک جاری رکھا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پاناما لیکس کے معاملے پر بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی تحقیقات کا طریقہ غلط ہے، لہذا اس سے کچھ ثابت نہیں ہوپائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے پاناما کے معاملے کی تفتیش کے لیے ہمارا کسی ملک کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں اور نہ ہی کسی قسم کی رسائی ہے جس سے حقائق تک پہنچا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ ‘اب تک اس جے آئی ٹی میں کسی نے بھی تکنیکی سوال نہیں کیا کہ کسی بھی چیز کے وقت اسٹامپ ڈیوٹی ہوتی ہے اور اس کی مدد سے تحقیقات کی جاسکتی ہیں’۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ اگر یہی کام ہمیں مل جائے تو دو مہینے کے بجائے ہم یہ کام 15 روز میں مکمل کرکے دکھا سکتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کو کی گئی ای میل کے ذریعے عدالت کے حکم پر پاناما لیکس کی مزید تحقیقات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی کے ممبران بلال رسول اور عامر عزیز پر اعتراض اٹھایا ہے جس پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ پیر 29مئی کے روز سماعت کرے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain