تازہ تر ین

آئرلینڈ کیخلاف ہاکی سیریز کیلیے گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل کا سبق پڑھا دیا گیا

لاہور: (ویب ڈیسک) ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ سے قبل آئر لینڈ کے خلاف پہلی آزمائش کیلیے گرین شرٹس کو جارحانہ کھیل کا سبق پڑھادیا گیا۔ورلڈ کپ 2014 سے محروم رہنے والی پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ برس بھارت میں شیڈول عالمی کپ تک رسائی حاصل کرنے کیلیے ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کا سخت چیلنج درپیش ہے، میگا ایونٹ کی تیاریوں کیلیے گرین شرٹس نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے دوروں کے بعد پاکستان میں پاکستان وائٹس اور پی ایچ ایف ڈیولپمنٹ اسکواڈ کے ساتھ بھی کھیل چکے، اب ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کو جانچنے کیلیے گرین شرٹس جمعرات کو آئرلینڈ میں میزبان سائیڈ کیخلاف بیلفاسٹ میں 3 میچز کی سیریز کے پہلے مقابلے میں میدان میں اتریں گے۔دوسرا میچ بھی3جون کو اسی گراو¿نڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 4 جون کو شیڈول ہے، قومی ٹیم10جون کو لندن پہنچے گی اور وہاں پر 15سے25 جون تک کھیلے جانے والے عالمی کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں شرکت کریگی، میگا ایونٹ میں گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ 15جون کو ہالینڈ کیخلاف رکھا گیا ہے، دوسرا16 جون کو کینیڈا، تیسرا 18جون کو روایتی حریف بھارت کیخلاف جبکہ چوتھا اور اپنا لیگ کا آری میچ 19جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان نے لندن سے آئرلینڈ پہنچ کر بھرپور ٹریننگ کی ہے، گزشتہ روز بھی کھلاڑیوں نے ہیڈکوچ خواجہ جنید کی نگرانی میں ڈیفنس، اٹیک اور گول کیپر کے شعبوں کی بھرپور ٹریننگ کی۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو پنالٹی کارنر لگانے کی بھی خصوصی ڈرلز کروائیں گئیں۔مزید معلوم ہوا ہے کہ شام کے اوقات میں کھلاڑیوں کی ٹیم منیجمنٹ کے ساتھ بھی خصوصی میٹنگ ہوئی جس میں سیریز کے پہلے میچ کے حوالے سے حکمت عملی طے کی گئی، ذرائع کے مطابق پلیئرز کو مقابلے کے دوران جارحانہ انداز اپنانے کا کہا گیا ہے۔ ادھر ہیڈ کوچ خواجہ محمد جنید سیریز کا پہلا میچ جیت کر فاتحانہ انداز میں آغاز کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ کی تیاریوں کے لیے آئرلینڈ کے خلاف سیریز انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ ان مقابلوں سے ہمیں یورپی سرزمین پر گرین شرٹس کی خوبیوں اور خامیوں کو جانچنے کا موقع ملے گا، ان کا کہنا تھا کہ پی ایچ ایف نے محدود وسائل کے باوجود کھلاڑیوں کو ٹریننگ کا بھر پور موقع فراہم کیا ہے، ابتدائی مرحلے میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے دورے کروائے گئے، پاکستان میں بھی ٹرائینگولر سیریز کا اہتمام کیا گیا، یورپ آنے سے قبل صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر(ر) خالد سجاد کھوکھر اور سیکرٹری شہباز احمد سینئر نے بھی کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ ان کو خصوصی ٹپس بھی دیں۔ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ بات نظر انداز نہیں کرنی چاہیے کہ ہم عالمی رینکنگ میں 14ویں نمبر پر ہیں جبکہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اسکاٹ لینڈ کے علاوہ شریک تمام ٹیمیں اس رینکنگ میں ہم سے آگے ہیں، اس کے باوجود مجھے اپنے نوجوان کھلاڑیوں پر پورا بھروسہ ہے، پرعزم ہوں کہ ورلڈ کپ کوالیفائنگ راو¿نڈ میں اپنا ہدف حاصل کرتے ہوئے عالمی کپ2018 تک کوالیفائی کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain