تازہ تر ین

دہی کے فائدے

ڈاکٹر نوشین عمران
دہی اگرچہ دودھ سے ہی تیار کیا جاتا ہے لیکن ”پروبائیوٹک“ اچھا دوست بیکٹیریا مل جانے سے اس کی غذائی افادیت بڑھ جاتی ہے۔ دہی‘ تیل ‘ پروٹین‘ کیلشیم‘ وٹامنA,B.12,B6,B2 پوٹاشیم‘ میگنشیم کی کافی مقدار پائی جاتی ہے۔ دودھ سے بنائے جانے کے باعث پر چھ اونس دہی سے تقریباً نو گرام پروٹین ملتی ہے۔ پروبائیوٹک بیکٹیریا ایک ایسا دوست بیکٹیریا ہے جو معدے اور آنت میں فاضل مادے جمع نہیں ہونے دیتا اور کافی حد تک قوت مدافعت کو بڑھا کر آنت کی حفاظت کرتا ہے۔
یو ایس ایگریکلچر اینڈ فوڈ کے مطابق دہی کے روزانہ استعمال سے نہ صرف وٹا من اور پروٹین حاصل ہوتی ہے بلکہ آنت میں پروبائیوٹک کی مقدار بھی ذخیرہ رہتی ہے جس سے ایسے لوگوں کو بہت فائدہ مل سکتا ہے جنہیں دودھ میں لیکٹوز کے باعث الرجی ہوجاتی ہے یا دودھ ہضم نہیں ہوتا اور ایسے افراد کے لئے بھی مفید ہے جنہیں بار بار بار بغیر کسی خاص وجہ کے پیٹ درد یا دست لگ جاتے ہیں۔
دہی کے استعمال نہ صرف معدے اور آنت کو فائدہ ہوتا ہے بلکہ اس سے ملنے والے پروٹیشن اور کیلشیم کے باعث دانت اور ہڈیوں کو بھی مضبوطی ملتی ہے۔ روزانہ دہی کھانے والے افراد کو بڑھاپے میں ہڈیوں کی کمزوری بھربھرا پن اور آسٹیو پروسز اس طرح سے تنگ نہیں کرتے جیسے دوسروں کیلئے وبان جان بن جاتے ہیں۔
بوسٹن یونیورسٹی میڈلین سکول کی 2 لاکھ افراد پر کی جانیوالی ایک تحقیق کے مطابق دہی کے روزانہ استعمال سے ان افراد میں بلڈ پریشر کی 30 فیصد تک کمی نوٹ کی گئی ہے اس کے علاوہ کولیسٹرول کی کچھ کمی‘ ذیا بیطس کا بہتر کنٹرول‘ بہتر قوت مدافعت ‘ ہڈیوں کی مضبوطی بھی دیکھی گئی۔ تحقیق کے مطابق ایسے افراد جو دہی کے ساتھ روزانہ پھل اور تازہ سبزی سلاد کھاتے ہیں ان میں یہ فوائد بہت بڑھ جاتے ہیں۔
٭٭٭


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain