تازہ تر ین

پاکستان کے افغانستان کیساتھ تمام کرکٹ معاہدے منسوخ

لاہور (نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام باہمی معاہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان نے دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے سیریز ختم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ کابل دھماکے پر افسوس ہے مگر افغان بورڈ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد فوری سیریز نہیں ہوسکتی کیونکہ افغانستان میں سیریز کیلئے سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری ہمدردیاں کابل دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں،افغان کرکٹ بورڈ کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی حمایت کی اورافغانستان کی ایک نسل نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ہے۔واضح رہے کہ کابل دھماکے کے بعد افغانستان نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اے سی بی نے پاکستان کےساتھ دوستانہ میچز کی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ’ایسے ملک کے ساتھ دوستانہ میچز اور باہمی معاہدے ممکن نہیں ہیں جہاں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔‘پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی جواب میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کی ہمدردیاں دھماکے میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں تاہم ہم اے سی بی کی جانب سے جاری کردہ غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔جوابی بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی ترقی کو سراہا ہے جبکہ لاکھوں افغان پناہ گزین کے سامنے سب سے پہلے کرکٹ پاکستان میں ہی متعارف ہوئی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں موجود کرکٹرز کی مہارت کو بڑھانے میں مدد کی ہے جبکہ افغان کھلاڑیوں کی تقریبا ایک نسل نے پاکستان میں اپنی مہارت کو تیز کیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے تھےلاہور(نیوزایجنسیاں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے تمام باہمی معاہدوں سے دستبردار ہونے کا اعلان کردیا۔پاکستان نے دوستانہ کرکٹ سیریز اور افغان لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے این او سی منسوخ کردیئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے سیریز ختم کرنے کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے بیان جاری کیا کہ کابل دھماکے پر افسوس ہے مگر افغان بورڈ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دیا،غیر ذمہ دارانہ بیان کے بعد فوری سیریز نہیں ہوسکتی کیونکہ افغانستان میں سیریز کیلئے سکیورٹی صورتحال بہتر نہیں۔پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ہماری ہمدردیاں کابل دھماکے کے متاثرین کے ساتھ ہیں،افغان کرکٹ بورڈ کے بے بنیاد الزامات مسترد کرتے ہیں، پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی حمایت کی اورافغانستان کی ایک نسل نے پاکستان میں کرکٹ سیکھی ہے۔واضح رہے کہ کابل دھماکے کے بعد افغانستان نے پاکستان کے ساتھ دوستانہ کرکٹ سیریز کے معاہدے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تھا۔یاد رہے کہ کابل میں ہونے والے بم دھماکے کے بعد اے سی بی نے پاکستان کےساتھ دوستانہ میچز کی سیریز منسوخ کرتے ہوئے کرکٹ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔افغان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ’ایسے ملک کے ساتھ دوستانہ میچز اور باہمی معاہدے ممکن نہیں ہیں جہاں پر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں ہیں۔‘پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی جواب میں ایک اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بورڈ کی ہمدردیاں دھماکے میں متاثرہ افراد اور ان کے لواحقین کے ساتھ ہیں تاہم ہم اے سی بی کی جانب سے جاری کردہ غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہیں۔جوابی بیان میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغان کرکٹ بورڈ کے ساتھ تمام باہمی تعلقات اور دونوں ممالک کے مابین مستقبل میں ہونے والی سیریز کو منسوخ کر دیا۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں کرکٹ کی ترقی کو سراہا ہے جبکہ لاکھوں افغان پناہ گزین کے سامنے سب سے پہلے کرکٹ پاکستان میں ہی متعارف ہوئی۔اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے گذشتہ کئی برسوں سے افغانستان میں موجود کرکٹرز کی مہارت کو بڑھانے میں مدد کی ہے جبکہ افغان کھلاڑیوں کی تقریبا ایک نسل نے پاکستان میں اپنی مہارت کو تیز کیا ہے۔ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جرمن سفارت خانے کے قریب کار بم دھماکے کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک اور 400 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پی سی بی اعلامیہ کے مطابق افغان وفد نے جب پاکستان آیا کھیل کو سیاست سے دور رکھنے کی بات کی جبکہ اس وقت اے سی بی خود ہی سیاست کو کھیل سے مسلک کر رہا ہے۔واضح رہے کہ


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain