تازہ تر ین

کنٹرول لائن پر فوجی خواتین بھجوانے بارے اہم خبر

نئی دہلی (خصوصی رپورٹ) مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر دلبرداشتہ بھارتی فوجی جوان‘ انڈین آرمی چیف نے نوجوان خواتین کو محاذ جنگ پر بھیجنے کا اعلان کردیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بزدل قابض فوج کے جوانوں کی خودکشی کے بڑھتے ہوئے واقعات نے پوری مودی سرکار اور ہندوستانی فوج کو دلبرداشتہ کیا ہوا ہے۔ بھارتی فوجی کمانڈر اپنے جوانوں میں پھیلی ہوئی بے چینی کو ختم کرنے کیلئے نت نئے طریقوں پر غور کر رہے ہیں‘ ایسے میں انڈین آرمی چیف نے اپنے فوجی جوانوں کو محاذوں پر ڈٹے رہنے کیلئے دلفریب لالچ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کے محاذ پر مردوں کے ساتھ نوجوان خواتین بھی اب شانہ بشانہ نظر آئیں گی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت کا کہنا ہے کہ محاذ جنگ میں بھارتی فوج نوجوان عورتوں کی تعیناتی کی اجازت دینے کے عمل پر تیزی سے کام کر رہی ہے اور اس معاملے کو مودی سرکار کے سامنے بھی اٹھایا گیا ہے۔ میں نوجوان خواتین کو اپنے فوجی جوانوں کے ہمراہ تیزی سے آگے بڑھتا دیکھنا چاہتا ہوں‘ اس لئے محاذ جنگ میں خواتین کی تعیناتیوں کا عمل جلد شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان خواتین کو پہلے ملٹری پولیس میں بھرتی کیا جائے گا اور بعد میں مکمل ٹریننگ دے کر محاذ جنگ پر بھیجاجائے گا۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain