تازہ تر ین

پاکستان نے اب فائر کھولا تو ،انڈین وزیر داخلہ کی بڑی دھمکی سے کشیدگی میں اضافہ

نئی دہلی (اے این این) بھارتی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے گیدڑ بھبکی دی ہے کہ وہ کشمیر میں امن کو درہم برہم کرنے کی لگاتار کوششیں کررہا ہے اور اگر پاکستان نے یہ سلسلہ بند نہیں کیا تو بھارتی فوج گولیاں نہیں گنے گی۔ہماچل پردیش میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راجناتھ سنگھ نے کہا پاکستان جموں و کشمیر میں امن اور استحکام کو درہم برہم کی کوششیں بار بار کررہا ہے لیکن یہ روایت زیادہ دیر تک نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا بھارت کی فوج کو اس بات کی اجازت دی گئی ہے کہ اگر پاکستان ایک فائر کھولے گا تو وہ گولیوں کا حساب نہ رکھے۔ راجناتھ سنگھ نے یہ بیان قاضی گنڈ میں فوج پر مجاہدین کی جانب سے کئے گئے حملے کے بعد سامنے آیا ہے جس میں دو فوجی مارے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اپنے جوانوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے اب تک انتہائی صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا لیکن پاکستان کی جانب سے کشمیر میں امن خراب کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے جس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ للائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جانب سے بار بار فائر بندی کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں جو اب نا قابل برداشت بن چکی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب جواب دیا جائے گا لیکن وہ اتنا سخت ہوگا کہ پاکستان کو اپنے کئے پر پچھتاوا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فوج کو صورتحال کے مطابق جوابی کارروائی کرنے کی اجازت دیدی گئی ہے اور بھارتی فوج اب گولیاں نہیں گن سکتی۔ جبکہ بھارتی وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنگھ نے کہا ہے کہ ریاست میں این آئی اے کی کارروائی عوامی خواہشات کا نتیجہ ہے جو ہندوستان کی ترقی کے ساتھ آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں۔ یہاں جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے حاشیہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جتندر سنگھ نے کہا کہ ملک کی سالمیت کے ساتھ کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ علیحدگی پسندوں کیخلاف شروع کئے گئے کریک ڈاﺅن کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ مرکز کی علیحدگی پسندوں کے خلاف ہمیشہ ایک واضح پالیسی رہی ہے۔ سرحد اندر اور باہر جو کچھ بھی مناسب ہے وہ کیا جا رہا ہے۔ اب کشمیری عوام بھی تنگ آ گئے ہیں اور وہ بھی تشدد کے اس سلسلہ کو ختم ہوتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔ ڈاکٹر سنگھ نے کہا کہ کشمیر کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ہندوستان کتنی تیزی کے ساتھ دنیا میں ایک طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اس لئے بھی دوسری ریاستوں کے نوجوانوں کی طرح کشمیری نوجوان بھی آگے بڑھنے کے وہی مواقع حاصل کرنے کے خواہش مند ہیں ، اس لئے عوام خوف اور ہراس کے ماحول سے باہر نکل کر ملک کی ترقی کے حصہ دار بننا چاہتے ہیں۔ پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر کے بارے میں مذاکرات کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر مملکت نے کہا کہ کشمیر کے بارے میں صرف ایک ہی معاملہ تصفیہ طلب ہے جو کہ گلگت اور پاکستان کے زیرانتظام کشمیر کی واپسی ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain