تازہ تر ین

لندن دھماکہ ہم نے کیا ،داعش کا اعتراف ،پاکستانی کے ملوث ہونیکا انکشاف

لندن (بیورو رپورٹ) برطانوی پولیس نے کہا ہے کہ لندن حملہ آوروں کے نام جلد جاری کر دیں گےلندن حملوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی،حملوں میں 7 افراد ہلاک اور 48 زخمی ہو ئے تھے،لندن برج حملے کے بعد برطانوی پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں، بارکنگ کے علاقے سے 12 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ لندن پولیس کے مطابق یہ گرفتاریاں برج حملہ آوروں میں سے ایک کے فلیٹ پر چھاپے کے نتیجے میں عمل میں آئیں ۔برطانوی وزیر اعظم ٹیریزا مے کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو شکست دینا بہت بڑا چیلنج ہے لیکن ہم انتہا پسندی اور دہشت گردی کی ذہنیت کو پنپنے نہیں دیں گے ۔ادھر برطانوی اپوزیشن رہنما جرمی کوربن کہتے ہیں دہشتگرد انتخابات کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں۔ ٹریزامے کو پولیس کی طرف سے وارننگ دی گئی مگر انہوں نےنظراندازکی ۔جرمی کوربن کا کہنا تھا کہ اقتدار ملا تو اگلے ہی روز سیکورٹی معاملات پر رپورٹ بنائیں گے۔دہشت گرد حملوں کے باوجود برطانوی عوام کے جذبے بلند ہیں۔ مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں امریکی امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے کا ون لوو کنسرٹ منعقد ہوا۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ۔ اس کانسرٹ کا مقصد مانچسٹر حملے کے ہلاک اور زخمیوں کے لیے فنڈز جمع کرنا تھا۔حملوں میں مرنے والے اور زخمیوں سے اظہار یک جہتی کا سلسلہ بھی جاری ہے اور پھول ریکھ کر خراج عقیدت پیش کیا جا رہاہے۔ادھراسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں چیمپئنز لیگ ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ تقریب کے آغاز پر کلب کے تمام کھلاڑیوں اور آفیشیلز نے لندن دہشت گرد حملے میں ہلاک افراد کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ برطانوی سیکورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لندن میں 2روز قبل دہشت گردی کا حملہ کرنے والے تین افراد میں ایک پاکستانی شخص بھی شامل ہے،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق لندن میں ہونے والے دہشت گردی کے حملوں کا بین الاقوامی تعلق ہے ۔برطانیہ کے ویسٹرن سیکیورٹی حکام نے تصدیق کی ہے کہ لندن برج کے تین حملہ آوروں میں سے ایک حملہ آور پاکستان میں پیدا ہوا ۔انہوں نے بتا یا کہ ابھی اس بارے میں پتہ نہیں چل سکا کہ یہ شخص برطانیہ میں کب آیا اور اسے برطانوی شہریت کب ملی۔ لندن کے مےئر صادق خان کے پاس لندن مےں دہشتگرد حملے کے بعد امرےکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھےجی گئی ” بے بنےاد“ٹوئٹ کا جواب دےنے کے علاوہ کرنے کو اور بہت سارے اہم کام ہےں،ےہ بات ان کے دفتر کی جانب سے گزشتہ روز جاری کئے گئے بےان مےں بتائی گئی ہے۔صادق خان کے ترجمان نے کہا ہے کہ مےئر اس خوفناک اور بزدلانہ دہشتگرد حملے کا جواب دےنے کےلئے کام مےں مصروف ہےں۔ان کے پاس ڈونلڈ ٹرمپ کے بے بنےاد ٹوئٹ کا جواب دےنے کی بجائے کرنے کےلئے اور بہت سارے انتہائی اہم کام ہےں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain