تازہ تر ین

سعودی عرب کا قطر سے تنازع،امریکہ بہادر بھی میدان میں کود پڑا

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ملکوں کی جانب سے قطرکیساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد 500 سے زائد پاکستانی عمرہ زائریندوحہ ایئرپورٹ پر 20 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں لیکن انکی کوئی مدد نہیں کی جارہی۔ قطر ایئرویز کے ذریعے دوحہ کے راستے سعودی عرب جانیوالے پاکستانی معتمرین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے ،500سے زائدپاکستانی لاہور سے قطر ایئرویز کی پروازوں qr-621 اوqr- 629 کے ذریعے دوحہ ایئرپورٹ پہنچے ،لیکن سعودی عرب کے اعلان کے بعدپاکستانی زائرین کووہیں روک لیاگیا،معتمرین کا کہناتھاکہ نہ انہیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ ہی ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے ،زائرین میں 7 سے 8 کم سن بچے بھی موجود ہیں جبکہ ابھی تک پاکستانی سفارت خانہ نے بھی ان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔دریں اثناایک پاکستانی نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ ہم لوگ لاہور سے دوحہ صبح 5 بجے پہنچے اورمسلسل گھنٹوں سے احرام میں یہیں پر بیٹھے ہیں،حکومت پاکستان ہماری مددکرے ۔کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)متعدد خلیجی عرب ممالک کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کیے جانے کے بعد کویت نے مصالحت کی کوششیں شروع کر دیں۔ سعودی سفیر سے ملاقات اور بحرین کے حکمراں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب امریکہ نے قطر کے رویئے پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ قطر اور ہمسایہ ممالک کے درمیان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتے ہیں۔ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر نہیں دیکھا چاہتے، اپنا نمائندہ بھیجنے کو بھی تیار ہیں۔سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات، مصر، یمن، لیبیا اور مالدیپ کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والے سیاسی بحران کو حل کرانے کے لیے کویت نے کوششوں کا آغاز کردیا ہے ۔اس سلسلے میں کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح نے کویت میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد الفیصل سے ملاقات کی اور ان سے صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر شہزادہ خالد الفیصل نے امیر کویت کو سعودی فرماں کا پیغام بھی پہنچایا ۔ تاہم پیغام کی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔اس کے بعد امیر کویت شیخ صباح نے بحرین کے حکمراں شیخ تمیم حماد الثانی سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور صورت حال پر بات چیت کی ۔ بات چیت کے دوران انہوں نے بحرین کے حکمران پر زور دیا کہ وہ ایسے کسی بھی اقدام سے گریز کریں جس کے نتیجے میں صورت حال مزید خرابی کی جانب جائے ۔دوسری جانب امریکہ نے کہا ہے کہ وہ نہیں چاہتا ہے کہ قطر اور خلیجی ممالک کے درمیان کشیدگی کی صورت حال مستقل طور پر برقرار رہے ۔امریکی اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ یہ بات درست ہے کہ قطر حکومت کا رویہ نہ صرف ہمسایہ عرب ممالک کے لیے بلکہ امریکہ کے لیے تشویش ناک ہے اور امریکا چاہتا ہے کہ ان تعلقات کو درست سمت میں لانا چاہتا ہے ۔اہلکار کامزید کہنا تھا کہ اگر صورت حال کے حوالے سے خلیجی تعاون کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا تو امریکہ بھی اپنا نمائندہ اس میں شرکت کے لیے بھیجے گا۔ کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے آج امیر کویت شیخ صباح الاحمد الصباح سعودی شاہ فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain