تازہ تر ین

21جون کو پیش کرنیکا حکم

راولپنڈی (خصوصی رپورٹ)راولپنڈی کی کسٹمز عدالت نے کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مستردکرتے ہوئے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ منگل کو راولپنڈی کی کسٹم عدالت کے جج شیراز کیانی نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی ¾ایان علی کے جونیئر وکیل رائے مدثر جبکہ پبلک پراسیکیوٹر امین فیروز پیش ہوئے۔سماعت کے دوران ملزمہ کے وکیل کی جانب سے اپنی موکلہ کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی گئی۔ ملزمہ کے وکیل نے موقف اختیارکیا کہ ایان علی دبئی میں ہیں جہاں ان کی والدہ علیل ہیں جس کے باعث وہ پیش نہیں ہوسکتیں۔عدالت نے ملزمہ کے وکیل کے اس موقف پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہا پہلے کی درخواستوں میں ملزمہ خود بیمارہوتی تھیں اور اب ان کی والدہ بیمار ہوگئی ہیں، ملزمہ کو ہر تاریخ کو پیش ہونا تھا تاہم وہ گزشتہ 12 تاریخوں سے عدالت کے حکم کے باوجود پیش نہیں ہورہی ہیں۔ عدالت نے ایان علی کو21 جون کو گرفتارکرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت کی سماعت ملتوی کردی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain