تازہ تر ین

عابدہ حسین کا بیٹا اور بیٹی آئندہ الیکشن کس پلیٹ فارم سے لڑینگے ،دیکھئے خبر

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ میں تعینات سابق سفیر وسینئر سےاستدان سیدہ عابدہ حسین نے کہا ہے کہ پنجاب کی سیاست کا فیصلہ پانامہ کیس کرے گا،آئندہ الےکشن میں اپنے بیٹے اور بیٹی کو آزاد امیدوار نامزد کردیا،سید عابد امام کبیروالا اور صغریٰ امام جھنگ سے الیکشن لڑیں گی۔تفصیلات کے مطابق سابق ممبر قومی اسمبلی وسابق سفیر سید عابدہ حسین نے کہا ہے کہ الیکشن2018ءکےلئے نوجوان نسل کو انتخاب لڑنے کا موقع فراہم کریں گے،پورے سییسی کیریئر میں مجھ پر اور میرے شوہر سید فخر امام پر کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت ہونا تو دور الزام بھی نہیں لگا سکتا،ہم نے کوئی مالی فوائد حاصل نہیں کئے اور نہ ہی ہمارے اوپر کوئی حرف آےا،سیاست میں زیادہ وقت اپوزیشن میں گزارہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بیٹا سید عابد امام کبیروالا میں اپنے والد کے حلقے سے انتخاب لڑے گا جبکہ بیٹی صغریٰ امام جو سینئر ممبر صوبائی اسمبلی اور چیئرمین ضلع کونسل جھنگ رہ چکی ہے اس مرتبہ جھنگ سے انتخاب میں حصہ لے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی سندھ میں کامیاب ہوجائے گی جبکہ پنجاب کی سیاست کا فیصلہ پانامہ کیس سے مشروط ہیں


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain