تازہ تر ین

سینئر صحافیوں کا مصنف کو خراج تحسین ، نئے صوبوں بارے متفقہ اعلان

لاہور (رپورٹنگ ٹیم) چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریںضیا شاہد کی کتاب کی تقریب رونمائی کا انعقاد ،اعلیٰ صحافتی سیاسی شخصیات نے شرکت کی ،بہترین کتاب لکھنے پر سینئر صحافی کو خراج تحسین پیش کیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر روزنامہ خبریںضیا شاہد کی کتاب” ولی خان سے الطاف تک ۔۔۔زبان اور نسل کی بنیاد پر پاکستان کے خلاف سازش “ کی تقریب رونمائی کے موقع پر سینئر صحافیوں نے پاکستان میں نئے صوبے بنانے کی پر زور حمایت کی۔ سینئر صحافی مجیب الرحمٰن شامی نے کہا کہ سارے اختیارات ایک ہی حکومت کے پاس رکھیں جائیں گے تو کام کیسے ہوگا۔ انہوں نے کہا نئے صوبے بنا نے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے ،اختیارات نیچے تک دیئے جانے چاہیے جبکہ سی ای او چینل فائیو امتنان شاہد نے کہ پاکستان کے خلاف اس وقت تک سازشیں چلتی رہیں گی جب تک ملک کو چھوٹے صوبوںاور انتظامی یونٹس میں تقسیم نہ کیا جائے کیونکہ جب تک صوبوں کی تعداد نہیں بڑھے گی اسی طرح کی سازشیں ہوتی رہیں گی اور ان لوگوں کوسازشی قرار دیا جاتا رہے گا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain