تازہ تر ین

ذیا بیطس اور روزہ, ڈاکٹر نوشین عمران کا مقبول کالم ”خبریں کلینک “

ذیابیطس کے مریض اپنی ادویات میں تھوڑی کمی اور اوقات کی تبدیلی کے ساتھ رمضان میں روزے رکھ سکتے ہیں، البتہ ایسے مریضوں کیلئے روزہ رکھنا مشکل ہے ، جنہیں بار بار شوگر کم ہوجانے ”ہائپو گلائی سیمیا“ یا ” ہائپو“ کی شکایت رہتی ہو ، خون میں شوگر کی مقدار 60سے کم ہوجانا، ہائیپو ہوجانے پر ہائیپو کی عمالات شروع ہوسکتی ہیں ، مریض کو چکر آنے لگتے ہیں، آنکھوں کے آگے اندھیرا آجاتا ہے ، کانوں میں سیٹیاں بجنے لگتی ہیں ، ہاتھوں پیروں میں سے جان نکلتی محسوس ہوتی ہے ، بعض اوقات مریض بالکل گم سم ایک طرف گھورنے لگتے ہیں، بعض مریض عجیب و غریب بے ربط باتیں کرنے لگتے ہیں، ایسے تمام مریض جنہیں ہائیپو کی ایسی علامات بار بار ہوتی ہوں ان کیلئے روزہ رکھنا ممکن نہیں، رمضان کے دوران سحری میں لی جانے والی انسولین کی مقدار آدھی کردیں، اگر گولیاں لیتے ہیں تو انکی مقدار بھی آدھی کردیں، چونکہ سحری سے افطاری تک خالی پیٹ رہنا ہے ، اسی لئے یہ آدھی مقدار انسولین اور دوا بھی کافی ہوگی، اگر پوری مقدار لی جیسا کہ رمضان سے پہلے لیتے تھے تو دوپہر کے بعد یاافطاری سے دو تین گھنٹے قبل ہائیپو کی علامات ہوسکتی ہیں، ضروری نہیں کہ تمام مریضوں میں ایسا ہو لیکن اکثر میں ایسا ہوسکتا ہے ، سحری کا کھانا دوپہر تک ہضم ہوجاتا ہے ، اگر اس وقت تک لمبے دورانیے تک کام کرنے والی انسولین یا گولی اپنا کام جاری رکھے گی تو خون میں شوگر لیول بہت کم ہوسکتا ہے ، لہٰذا بہتر ہے کہ دوا کم کردیں، اور روزانہ افطاری کے فوری بعد اور بہتر ہے اس سے پہلے شوگر لیول چیک کرلیں، اسی سے اندازہ ہوجائیگا کہ دوا کی کتنی مقدار روزانہ مطلوب ہے ، افطاری میں شربت دودھ کھجور پھل ضرور لیں، بلکہ سحری میں بھی کھجور اور دودھ لیں، جو مریض روزانہ واک کے عادی ہیں وہ افطاری کے بعد روزانہ واک جاری رکھیں، غذا کو تقسیم کرنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے ، روزانہ لی جانے والی غذا کا تقریباً 40-50سحری میں، 40فیصدافطاری اور 10فیصد رات کو لیں، البتہ افطاری میں فرائی اشیاءسے پرہیز ہی بہتر ہے ، اسی طرح سحری و افطاری اور پھر رات تک پانی کی مقدار کا لازمی خیال رکھیں ، کوشش کریں سحری اور افطاری کے بعد رات سونے تک آٹھ سے دس گلاس پانی پی لیں ، سحری میں شربت بھی لے سکتے ہیں، اسی طرح افطاری کے وقت ایک گلاس شربت دودھ یا لیموں پانی لیں، تمام وقت اگر سادہ پانی پینا مشکل لگے تو دودھ ،لیموں پانی لے لیں، ذائقہ بدلنے کیلئے بازار میں دستیاب ذیابیطس کے مریضوں کیلئے بغیر چینی شربت بھی لے سکتے ہیں ، ذیابیطس یا دل کے مریضوں کیلئے روزہ رکھنا ناممکن نہیں ، صرف تھوڑی احتیاط اور ردو بدل کرنا ضروری ہے ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain