تازہ تر ین

نظر بد کا خطرہ ،خوبصورت گاﺅں کی تصاویر بارے اہم اقدام

سوئٹزرلینڈ (خصوصی رپورٹ) سوئٹزرلینڈ میں ایک ایسا گاں بھی ہے جس کی خوبصورتی کی وجہ سے وہاں سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی گئی۔ویسے تو سوئٹزرلینڈ کا نام آتے ہی ذہن میں سبزے سے اٹے ہوئے بلند و بالا پہاڑ اور نیلے رنگ کے بہتے پانی کی جھلک ذہن میں آتی ہے اور دل یہی چاہتا ہے کہ کاش ایک مرتبہ سوئٹزرلینڈ کو حقیقی آنکھوں سے ضرور دیکھا جائے، شاید یہی وجہ ہے کہ سوئٹزرلینڈ کی مقامی انتظامیہ نے قدرت کے کرشموں سے بھرپور ایک گاں کی تصاویر بنانے پر پابندی لگادی ہے۔سوئٹزرلینڈ کے چھوٹے سے گاں برگن کو یورپ کا سب سے حسین مقام قرار دیا جاتا ہے جس کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے وہاں ہر وقت سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور حال ہی میں گاں کے حسین نظاروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر لوگوں نے مختلف رائے دیں اور زیادہ تر لوگوں نے وہاں نہ جانے پر اپنے آپ کو کوسا اور مایوسی کا اظہار کیا جب کہ بعض نے حسد کا اظہار کیا۔برگن گاں کی انتظامیہ کو جب معلوم ہوا کہ لوگ سوشل میڈیا پر گاں کی تصاویر دیکھ کر خود کو کوس رہے ہیں اس وجہ سے انہوں نے گاں کے حسین مناظر کی تصاویر بنانے پر پابندی لگاتے ہوئے اس کے لئے نیا قانون بھی پاس کرالیا ہے۔گاں کی کونسل نے سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی کے لئے قانونی دستاویز کی منظوری دی جسے بعدازاں میئر کے پاس منظوری کے لئے پیش کیا گیا جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ گاں کی خوبصورت تصاویر کو دیکھ کر لوگ سوشل میڈیا پر حسد میں مبتلا ہورہے ہیں اس لئے تصاویر بنانے پر پابندی ہونی چاہیئے۔میئر نے گاں کی کونسل کی دستاویز منظور کرتے ہوئے برگن میں سیاحوں کے تصاویر بنانے پر پابندی عائد کردی اور ساتھ ہی نئے قانون کی خلاف ورزی کرنے والے سیاح کو 5 یورو جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain