تازہ تر ین

پانامہ جے آئی ٹی پیشی کے بعد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل اکیڈمی میں جے آئی ٹی کے سامنے پیشی کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ، جے آئی ٹی اعلیٰ عدلیہ نے تشکیل دی ، پہلی بار کسی صوبے کا خادم پیش ہوا، آج بھی تاریخ رقم ہوئی ، قانون کا احترام کرتے ہیں ، پنڈی کے کسی ہسپتال میں داخل نہیں ہوا ، کمر کی تکلیف کا بہانا نہیں بنایا ، 7 بھائیوں نے ملکر محنت کی ، محنت سے اتفاق فاو¿نڈری قائم کی۔میاں شہباز شریف نے کہا شریف خاندان کا پہپلی بار احتساب نہیں ہوا ، بینک آنکھیں بند کر کے قرض دیتے تھے ، پیپلزپارٹی کے دور میں بھی ہمارا احتساب ہوا، احتساب ذاتی کاروبار کے خلاف ہے ، مشرف دور میں ہتھکڑیاں لگائی گئیں ، پیپلزپارٹی کی کرپشن نے پاکستان کو کھوکھلا کر دیا۔

 


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain