تازہ تر ین

جھوٹ سچ میں نہیں بدل سکتا, پیپلز پارٹی بھی میدان میں آگئی

اسلام آباد(صبا ح نیوز+این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی جے آئی ٹی پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گارڈ فادر او ر مافیا کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے۔ اب شہباز شریف کی شعبدہ بازی شریف خاندان کی کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتی۔ سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دور میں قومی پالیسی کے تحت اتفاق فاﺅنڈری کو قومی تحویل میں لیا گیا۔ قومی تحویل میں لینے کے بعد اتفاق فاﺅنڈری کی پیداواری صلاحیت میں 10گنا اضافہ ہو چکا تھا۔مگر جنرل ضیا کے دور میں صرف ایک روپے کے عوض اور دس کروڑ روپے کے ساتھ اتفاق فاﺅنڈری شریف خاندان کو واپس کر دی گئی۔ سینٹر سعید غنی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ شریف خاندان کا کبھی احتساب ہوا ہی نہیں۔ جنرل مشرف کے دور میں شریف خاندان کی تھوڑی سی سرزنش ہوئی تونواز شریف اپنے خاندان، نوکرچاکر چالیس عدد صندوقوں کے ساتھ رات کی تاریکی میں ملک سے فرار ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وقت کا معجزہ ہے کہ شریف خاندان کی شناخت بطور گارڈ فادر اور مافیا کے ہوئی ہے۔پیپلز پارٹی نے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے الزامات اور دعوے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف جھوٹ بولتے ہیں،آج تک شریف فیملی کا احتساب کبھی ہوا ہی نہیں ،جھوٹ کے پاﺅں ہوتے ہیں نہ ٹوپی پہن کر بولا جانے والا جھوٹ سچ میں بدل جاتا ہے، ہم نے ان کےخلاف ثبوت اکٹھے کیے تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی جبکہ مشرف نے تحقیقات کا آغاز کیا تو ڈیل کر لی ۔پیپلز پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات چودھری منظور نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی پنجاب شہباز شریف، جھوٹ اور سازشوں میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے، آج تک شریف خاندان کا کبھی بھی احتساب ہوا ہی نہیں ،ٹوپی پہن کر ٹوپی ڈرامہ تو کیا جا سکتا ہے جھوٹ کو سچ ثابت نہیں کیا جا سکتا، جھوٹ کے پاﺅں ہوتے ہیں نہ ٹوپی پہن کر بولا جانے والا جھوٹ سچ میں بدل جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضیا الحق نے شریف خاندان کو سیاسی زندگی اور قومی دولت لوٹنے کی چھوٹ دی، پاکستان کی سیاست میں کرپشن کی بنیاد نواز اور شہباز شریف نے رکھی، شریف خاندان کی کرپشن میں پکڑی گئی تو ہماری حکومت ختم کر دی گئی، مشرف سے معافی مانگ کر دس سال جلاوطنی کا معاہدا کر کے شریف خاندان باہر گیا، معاہدا کر کے اپنے مقدمات تک ختم کروائے اور اب احتساب کا رونا روتے ہیں۔ بلاول ہاو¿س کے ترجمان اعجاز درانی نے کہا ہے کہ سیف الرحمن کو انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے وطن واپس لانے کی قانونی ذمہ داری پوری کی گئی تو کالی رام کا ڈھول بیچ چوراہے پر پھٹ جائےگا۔وہ پیپلز سیکریٹریٹ میں شہید منور حسین سہر وردی کی برسی کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اعجاز درانی نے کہا کہ تشدد برداشت کر کے آصف علی زرداری کا مسکرانا عوام کبھی نہیں بھول سکتے دوسری جانب شریف خاندان کا لانڈھی جیل میں دھاڑے مار کر رونا اتریخ کا حصہ بن چکا ہے لانڈھی جیل کی دیواریں اج بھی اس بات کی گواہ ہیں کہ شریف خاندان کے رونے کی آوازوں سے دیگر قیدی رات کو سو نہیں سکتے تھے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ بھٹو اور جمہوریت کے دشمن حدوں کو پار کرتے ہوئے بیگم نصرت بھٹو جیسی عظیم خاتون کی قبر کا ٹرائل کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain