تازہ تر ین

اور اب مریم نواز کے ساتھ کیا ہونے والا ہے؟, لیگی حلقوں میں کھلبلی

اسلام آباد (ملک منظور احمد)با خبر ذرائع نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ کی طرف سے پا نامہ کیس کی تحقیقات کے لئے قا ئم کردہ جے آئی ٹی وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نو از کو تحقیقات کے لئے طلب کر سکتی ہے۔جے آئی ٹی کے ارکان کے قریبی ذرا ئع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز میں مریم نواز کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو نے کے لئے سمن جاری کیا جا سکتا ہے۔ جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا اور دیگر ارکان کو سیکیور ٹی خدشات کے پیش نظر اضافی سیکیوٹی فرا ہم کر دی گئی ہے۔قانون نافذ کر نے والے اداروں کے سر براہان کو جے آئی ٹی کے ارکان کی سیکیورٹی کے لئے خصوصی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain