تازہ تر ین

جے آئی ٹی انعام الرحمن کے سنسنی خیز انکشافات کا نوٹس لے

اسلام آباد، لاہور (نیوز رپورٹر) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمن سحری کے منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے نئے انکشافات نے شریفوں کی دیانتداری کے جھوٹے دعوﺅں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ایک نجی ٹی چینل پر ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمان سحری نے شریف خاندان کی منی لانڈرنگ اور ککس بیک کی انکوائری کے حوالے سے جو انکشافات کیے ہیں پاناما جے آئی ٹی کو اس کا نوٹس لینا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ انعام الرحمن سحری اور ان کے اہلخانہ کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے کیونکہ گارڈ فادر کے چیلے پہلے ہی انعام الرحمن اور ان کے اہلخانہ کو دھمکا رہے ہیں، شریفوں کے بارے میں منی لانڈرنگ اور کک بیکس کے نئے انکشافات نے دیانتداری کے جھوٹے دعوﺅں کی حقیقت ظاہر کر دی ہے۔ انعام الرحمان کو تمام شواہد جے آئی ٹی کے حوالے کرنے چاہئیں۔ جے آئی ٹی ایف آئی اے کے سابق ڈائریکٹر انعام الرحمن سحری کے چشم کشا انکشافات کا نوٹس لے ، انعام الرحمن نے حدیبیہ پیپر ملز اور موٹر وے کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں۔ انعام الرحمان کے پاس منی لانڈرنگ کے ثبوت ہیں، انعام الرحمان نے کہاان کے پاس سارے ثبوت ہیں لیکن جان کوخطرہ ہے، ان کی رپورٹ منی ٹریل ہے۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کو استعفیٰ دینا چاہیے کیونکہ ادارے اس کے ماتحت ہیں، یہ لوگوں کو خرید لیتے ہیں یاختم کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موٹوگینگ جے آئی ٹی کوبدنام کرنے میں لگا ہوا ہے۔ اگر جے آئی ٹی اپنا کام نہیں کر رہی ہوتی تو کیا موٹوگینگ اس کی تعریفیں کرتا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ شریف برادران نے تمام ادارے تباہ کر دیئے، شریف برادران کہتے ہیں کرپشن کاکوئی کیس نہیں،ایف آئی اے کے سابق ڈی جی انعام الرحمان نے انکشاف کیا ہے کہ انکے پاس سارے ثبوت ہیں،انعام الرحمان نے بڑی محنت کےساتھ رپورٹ تیارکی تھی۔ انہوں نے موٹروے میں کمیشن کا بھی انکشاف کیا اور وہ جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونا چاہتے ہیں، مجھے امید ہیں جے آئی ٹی انعام الرحمان کو بلائےگی۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain