تازہ تر ین

چیف جسٹس آف پاکستان بھی خوشی سے نہال, وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد،لاہور، کراچی( نمائندگان خبریں) آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے چیمپئنز ٹرافی جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد اور پوری ٹیم کو عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف نے اپنے پیغام میں قوم کو بھی مبارکباد دی اور کہا کہ ٹیم ورک ہو تو کوئی نہیں ہرا سکتا۔ وزیراعظم نوازشریف، صدر ممنون حسین اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شاندار کامیابی پر قومی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کا سکور دیکھ کر ہی اندازہ ہوگیا تھا کہ میچ جیت گئے، ٹیم کو ایڈوانس مبارکباد دے دی تھی، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ21 سال کا تجربہ ہے، قومی ٹیم میں بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، فخر زمان کو بہترین کارکردگی پر مبارکباد دیتا ہوں، انہوں نے کہا کہ اندازہ تھا کہ پاکستان نے بڑا ٹارگٹ دیا تو بھارت ہار جائے گا، پی ایس ایل پاکستان میں ہونے چاہئیں، اس سے نیا ٹیلنٹ سامنے آئے گا، پاکستانی ٹیلنٹ ایسا ہے جس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے بھارت کوچیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں شکست دینے پرکرکٹ ٹیم اور قوم کو مبارکباددی ہے- وزیراعلی نے قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں کہاکہ پاکستانی کھلاڑیوں نے چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ہرا کرتاریخ رقم کی ہے،جس پر تمام کھلاڑیوں کے ساتھ مینجمنٹ بھی مبارکباد کی مستحق ہے،پریشر میچ میں قومی کھلاڑیوں نے بغیر دباﺅ کے کھیل کر بھارت کو ہرایا ہے-انہوںنے کہاکہنوجوان بلے بازفخر زمان نے سنچری کر کے پاکستان کی فتح میں اہم کردار ادا کیاہے اورپاکستان کا سر فخر سے بلند کیاہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔نوڈیروہاﺅس سے جاری بیان میں بلاول بھٹوزرداری نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاہے کہ بھارت کو چیمپین شپ ٹرافی کے فائنل میں شکست فاش دے کر پاکستانی ٹیم نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے فتح پر قومی ٹیم کو مبارکباد دی۔ سابق صدرِ پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو چیمپینز ٹرافی جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں سابق صدر نے کہا کہ وہ ٹیم انتظامیہ، مینیجر، کوچ اور کپتان سرفراز احمد کو قوم کا سر بلند کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ یہ جیت اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستانی قوم ڈٹ کر مقابلہ کرنے والی قوم ہے اور اپنی ہار کو جیت میں بدلنا جانتی ہے۔ انھوں نے اس جیت پر پوری قوم کو مبارک دی۔ پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، سینئر مرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویز الہی اور مونس الہی نے قومی کرکٹ ٹیم کو بھارت کو شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کرنے پر دلی مبارکباد کا اظہار کیا ہے۔ گورنرخیبرپختونخوااقبا ل ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورامیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بھارت کے خلاف شاندار فتح پر قوم اور قومی کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔قوم اورکرکٹ ٹیم کے نام پر اپنے الگ الگ پیغام میں گورنراقبال ظفرجھگڑا ،وزیراعلی پرویزخٹک اورسراج الحق نے مبارکباد اورنیک تمناﺅں کااظہاکیا ہے۔


اہم خبریں





   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain