تازہ تر ین

خوشی ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا حصہ ہوں

ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزا نے سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم قابل تعریف ہے ، مجھے خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصہ ہوں اور میں فلم کے لئے بہت پر جوش ہوں ۔فلم میں سنجے کی موجودہ بیوی منیاتا کا کردار نبھانے والی دیا نے مزید کہا کہ میرا یقین ہے کہ فلم میں کردار چاہے حقیقی زندگی پر مبنی ہو یا غیر حقیقی، اس کا مقصد یہ ہے کہ کردار کو اچھی طرح سمجھا جائے اوراسے کس طرح نبھاتے ہیں ۔فلم کی کہانی اور ہدایات راج کمار ہیرانی نے دی ہے ۔فلم میں پاریش راول ،سونم کپور ،انوشکا شرما ،منیشا کوئرالہ ،وکی کوشال اور جم سارابھ شامل ہیں۔ فلم رواں سال دسمبر میں ریلیز کی جائے گی ۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain