تازہ تر ین

فخر زمان پر نوٹوں کی بارش, ایک کے بعد ایک بڑی خوشخبری

اسلام آباد (آن لائن) آئی سی سی چیمپیئن ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف سنچری بنانے والے اوپنگ بلے باز فخر زمان کو بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے ایک کنال کا پلاٹ جبکہ بلال سٹیل مل کی جانب سے 20 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا گیا۔ بحریہ ٹاﺅن کے مالک ملک ریاض کے بیٹے ملک احمد علی ریاض نے کہا کہ فخر زمان پر فخر ہے پاکستان کی جیت کی خوشی میں اور فخر زمان کو شاندارسنچری بنانے پر بحریہ ٹاﺅن کراچی میں ایک کنال کا پلاٹ انعام دینے کا اعلان کرتے ہیں جبکہ بلال سٹیل مل کے سی ای او کی جانب سے شاندار سنچری بنانے رپ فخر زمان کیلئے بیس لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔


اہم خبریں





دلچسپ و عجیب
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2021 All Rights Reserved Dailykhabrain