شہباز شریف کی ٹی شرٹ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی


اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعلی پنجاب شہبازشریف پاکستانی شرٹ پہن کرپاکستان بھارت کرکٹ میچ دیکھتے رہے اور وقفہ وقفہ سے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر اور بیان ڈالتے رہے ۔ گزشتہ روز پاکستان بھارت کرکٹ میچ کے شروع ہونے سے پہلے پنجاب کے وزیراعلی شہبازشریف نے سوشل میڈیا پر پاکستان کی ٹیم کی شرٹ کی پوسٹ کی کہ یہ آج کیلئے میرا لباس ہے اس کے بعد میچ دیکھنے کی تصویر اپنے ٹویٹر اکاﺅٹ پر ڈالی اور ساتھ میں ویڈیو پیغام دیا کہ پاکستانی ٹیم اچھی کارکردگی ہے اس کو جاری رکھوجبکہ فخر زمان کی بہترین کارکردگی کی تعریف بھی کی اور کہا کہ اس میچ کو جیتنے والا میچ بنادو۔ میچ شروع ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ پاکستان کی ٹیم نے اچھی شروعات کی ہے اور اچھے اختتام کی امید کرتا ہوں آپ پاکستان کیلئے کھیل رہے ہو اورہم آپ کیلئے دعا کررہے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی مقبول خبریں


دلچسپ و عجیب
کالم
آپ کی رائے
   پاکستان       انٹر نیشنل          کھیل         شوبز          بزنس          سائنس و ٹیکنالوجی         دلچسپ و عجیب         صحت        کالم     
Copyright © 2016 All Rights Reserved